Breaking News
Home / اہم خبریں / مارننگ شوزمیں ریٹنگ کیلئےلوگوں کے ساتھ کیا کیا جاتاہے؟ اداکارہ نور کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا – –
مارننگ شوزمیں ریٹنگ کیلئےلوگوں کے ساتھ کیا کیا جاتاہے؟ اداکارہ نور کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا - Life Tips

مارننگ شوزمیں ریٹنگ کیلئےلوگوں کے ساتھ کیا کیا جاتاہے؟ اداکارہ نور کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا – –

سابق اداکارہ نوربخاری نے ندا یاسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے مارننگ شوز میں متاثرین کو بلایا جاتا ہے اور پھر ریٹنگ کے لیے انہیں رلایا جاتا ہے-مارننگ شوکی میزبان ندا یاسر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی مروہ کے والدین کو شومیں بلاکران سے بچی کے کیس سے متعلق انتہائی غیر سنجیدہ سوالات پوچھنے پرپچھلے کچھ دنوں سے شدید تنقید کی زد میں ہیں-سیاستدان و میزبان عامر لیاقت کی سابق بیوی بشریٰ اقبال نے بھی ندا یاسر کی اس حرکت پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’’خدارا یہ قوم کی بچیاں ہیں، ہماری بیٹیاں ہیں، ان کے ساتھ پہلے زیادتی ہوتی ہے اس کے بعد بار بار زیادتی ہوتی ہے-بشریٰ نے کہا ان کے گھر والوں کے زخموں اور دکھوں پر مرہم رکھنے کے بجائے انہیں نوچ نوچ کر کیوں اپنی کمائی کا ذریعہ بناتے ہیں- اپنے پروگرامزمیں بلا کر ان ماں باپ یا گھر والوں سے ان کی بیٹی کی عصمت دری کا واقعہ پوچھنا یا بیان کرنا ان کے لیے کسی موت سے کم نہیں- بس کردیں ریٹنگز کی دوڑ !! یہ دکھ، صدمہ ہم سب کا اجتماعی دکھ ہے- ان ریپ کیسز اورزیادتیوں کے خلاف آواز بنیں نہ کہ ان کی تکلیف میں اضافے کا باعث !! ذرائع ابلاغ کا درست استعمال بھی ہماری معاشرتی ذمہ داریوں میں شامل ہے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں - Life Tips

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں – –

جولڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی …