Breaking News
Home / اہم خبریں / معاملہ حل! نواز شریف کا لائیو خطاب کس طرح پورے پاکستان میں دکھایا جائے گا؟ مریم نواز نے طریقہ ڈھونڈ لیا – –
معاملہ حل! نواز شریف کا لائیو خطاب کس طرح پورے پاکستان میں دکھایا جائے گا؟ مریم نواز نے طریقہ ڈھونڈ لیا - Life Tips

معاملہ حل! نواز شریف کا لائیو خطاب کس طرح پورے پاکستان میں دکھایا جائے گا؟ مریم نواز نے طریقہ ڈھونڈ لیا – –

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی تصدیق کردی – سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جب ایک صارف سعود سمیع کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کرنا چاہئے تاکہ اسے پاکستان میں بلاک کرنا ممکن نہ ہو ، تو اس کے جواب میں مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں انشااللہ -واضح رہے کہ لندن میں علاج کی غرض سے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کی تھی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے رابطہ ہوا ، بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی اور ان سے خیریت دریافت کی ، نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی -پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے- خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا-اے پی سی میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کا امکان ہے –

Facebook Comments

About admin

Check Also

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

نیشنل نیوز! کہتے ہے کہ جس کی نیت جیسی ہو اس کو ویسی ہی نیت …