Home / اہم خبریں / امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کس اسلامی ملک کے صدرکومرواناچاہتے تھے اورانہیں ایساکرنے سے کس نے روک دیا – –
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کس اسلامی ملک کے صدرکومرواناچاہتے تھے اورانہیں ایساکرنے سے کس نے روک دیا – –, Urdu Gold News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کس اسلامی ملک کے صدرکومرواناچاہتے تھے اورانہیں ایساکرنے سے کس نے روک دیا – –

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ 2017ء کے دوران شام کے صدر بشار الاسد کو مروانا چاہتا تھا لیکن اس وقت کے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا-امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے ایک پروگرام میں امریکا کے صدر صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں 2017ء کے دوران شام کےصدر بشار الاسد کو راستے سے ہٹا دینا چاہتا تھا جس کیلئے منصوبہ تیار تھا لیکن اس وقت کے کم ہمت وزیر دفاع جیمز میٹس آڑے آگئے اور میری انتظامیہ اس پر عملدرآمد نہیں کرا سکے-خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تقریبا وہی بات ہے جس کا واشنگٹن پوسٹ کے صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی کتاب ’’فیئر: ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس‘‘ میں 2018ء کو انکشاف کیا تھا اور تب ٹرمپ نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پرکبھی غور بھی نہیں کیا گیا تھا-ٹرمپ نے یہ انکشاف سابق وزیر دفاع جیمز میٹس کو نیچا دکھانے کے لیے کیا، صدر ٹرمپ آئے دن اپنے بیانات میں جیمز میٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں-خبر رساں ادارے کے مطابق یہ وہی جیمز میٹس ہیں جب انہیں وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے زمین و آسمان کی قلابیں ملاتے ہوئے انہیں ’’ عظیم آدمی‘‘ کے طور پر سراہا تھا-

Facebook Comments

About admin

Check Also

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا – –, Urdu Gold News

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا – –

این سی او سی نے کل بدھ سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت …