Home / اہم خبریں / عمران خان کا بڑا فیصلہ! آئی جی پنجاب کو عُمر شیخ کے حوالے سے کیا حکم جار ی کر دیا؟ – –
عمران خان کا بڑا فیصلہ! آئی جی پنجاب کو عُمر شیخ کے حوالے سے کیا حکم جار ی کر دیا؟ – –, Urdu Gold News

عمران خان کا بڑا فیصلہ! آئی جی پنجاب کو عُمر شیخ کے حوالے سے کیا حکم جار ی کر دیا؟ – –

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے-وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی- نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور بات کرتے رہے جب کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار خاموش رہے-ذرائع کے مطابقاجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور دیگرحکومتی نمائندے موجودتھے-اجلاس میں سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ وہ پولیس کو ٹھیک کر رہے ہیں، متعدد افسروں اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، تین ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہوں-وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں آئی پنجاب انعام غنی کو حکم دیا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کیا جائے-عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپ اپنی ٹیم تشکیل دیں-اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ “لاہور میں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیراعظم نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو احکامات دیے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کیا جائے- ملاقات میں مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر بھی شامل تھے- جبکہ اس دوران وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار مسلسل مکمل خاموش رہی”-

Facebook Comments

About admin

Check Also

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا – –, Urdu Gold News

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا – –

این سی او سی نے کل بدھ سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت …