Home / اہم خبریں / نیک بخت بیوی ہونا
نیک بخت بیوی ہونا, Urdu Gold News

نیک بخت بیوی ہونا

نیک بخت بیوی ہونا

حضرت شجاع کرمانیؒ کی ایک بیٹی تھی جن کا رشتہ ایک بادشاہ نے مانگا مگر انہوں نے منظور نہیں کیا-پھر ایک غریب نیک بخت لڑکے کو اچھی طرح نماز پڑھتے دیکھ کر اس سے نکاح کر دیا-صاحبزادی رخصت ہو کر شوہر کے گھر آئیں تو ایک سوکھی روٹی رکھی ہوئی دیکھی-اور پوچھا’’یہ کیا ہے؟‘‘-
لڑکے نے کہا رات بچ گئی تھی روزہ کھولنے کے لیے رکھ لی تھی‘‘-یہ سن کر وہ الٹے پا ؤں پیچھے ہٹیں-لڑکا بولا’’میں پہلے ہی جانتا تھا بھلا شاہ شجاع کی بیٹی میری غریبی پر کیوں راضی ہو گی؟‘‘-وہ بولیں’’شاہ شجاع کی بیٹی غریبی پر ناراض نہیں ہے -بلکہ ناراض ہے کہ تمہیں خدا پر بھروسہ نہیں ہے اور مجھے اپنے باپ پربھی تعجب ہے کہ مجھ سے تمہارے متعلق یہ کہاکہ بڑا نیک اور پارسا نوجوان ہے-بھلا جس کو خدا پر بھروسہ نہ ہو وہ نیک اور پارسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘-نوجوان عذر کرنے لگا تو کہا’’عذر تو میں نہیں جانتی-گھر میں میں رہوں گی یا یہ روٹی رہے گی‘‘-نوجوان نے فوراًوہ روٹی خیرات کر دی تب کہیں وہ چین سے گھر میں بیٹھیں-

Sharing is caring!

Facebook Comments

About admin

Check Also

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا – –, Urdu Gold News

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا – –

این سی او سی نے کل بدھ سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت …