Breaking News
Home / اسلام / بیروزگار افراد کیلئے 12ہزار فی کس ۔۔۔!!! کتنے مہینے تک بجلی کا بل وفاقی حکومت خود ادا کریگی؟کاروباری افراد کیلئے زبردست پیکیج کا اعلان کردیا گیا، عمران خان قوم کی نظروں میں سرخرو
the conplete urdu gold news website 1

بیروزگار افراد کیلئے 12ہزار فی کس ۔۔۔!!! کتنے مہینے تک بجلی کا بل وفاقی حکومت خود ادا کریگی؟کاروباری افراد کیلئے زبردست پیکیج کا اعلان کردیا گیا، عمران خان قوم کی نظروں میں سرخرو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ای سی سی نے ملازمتوں اور کاروبار سے متعلق دو پیکج منظور کرلیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ صنعت ،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق دوپیکیج ای سی سی نے منظورکیے ہیں جو کل وفاقی کابینہ میں پیش کیے جائیں گے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد پیکیج کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار ہونے والوں کے لیے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے، ملازمتوں سے بے روزگار ہونے والے خودکو پورٹل پر رجسٹرڈ کرائیں، احساس پروگرام اور وزرات صعنت و پیدوار پورٹل لانچ کرے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیکیج کی تفصیلات وزرات صنعت و پیدوار اور احساس پروگرام کی ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی، پیکیج کے تحت بے روزگار ہونے والوں کو فی کس 12 ہزار روپے دیے جائیں گے جب کہ دوسرے پیکیج کے تحت چھوٹےکاروبار والوں کے 3 ماہ کا بل حکومت اداکرے گی اس طرح 80 فی صد صنعتیں بل ادائیگی کے سلسلے میں مستفید ہوں گی۔ پاکستان میں 6کروڑ گھرانے ہیں اور ہم ایک کروڑ 70 لاکھ گھرانوں تک امداد پہنچائیں گے۔دوسری جانب گندم،آٹا بحران میں مرکزی کردار کس کا تھا؟روزنامہ جنگ میں فخر درانی کی شائع خبر کے مطابق ای سی سی کو 16 ماہ میں 15 بار ملک بھر میں گندم سٹاکس سے متعلق آگاہ کیا گیا پھر بھی ای سی سی نے پولٹری ایسوسی ایشن کو 2 لاکھ میٹرک ٹن، برآمدات کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن اور ساڑھے چھ لاکھ ٹن گندم صوبوں کو جاری کرنے کی منظوری دی اور پھر اسی سال گندم برآمدات پر پابندی لگا کر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنی کی منظوری دی۔پنجاب نے گندم حصول کا ہدف پورا کیے بغیر 8لاکھ میٹرک ٹن گندم پولٹری ایسوسی ایشن کو جاری کی. فلور ملز ایسوسی ایشن نے دگنے کوٹے کے باوجود اوپن مارکیٹ سے20لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی. تفصیلات کے مطابق، گندم اور آٹے کے بحران میں مرکزی کردار کس کا تھا؟ کیا یہ وفاق اور حکومت پنجاب کی بدانتظامی کا نتیجہ تھا؟ فلور ملز ایسوسی ایشن کے وہ افراد کون تھے جنہوں نے قیمتوں میں اضافے کے لیے مارکیٹ میں سازباز کی؟ ان سوالات کے جواب سے پاکستان میں آٹے کے بحران کو باآسانی سمجھا جاسکتا ہے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) کے عہدیداران، سرکاری افسران کے انٹرویوز اور دستاویزات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آٹے کے بحران میں متعدد عوامل کارفرما ہیں۔وفاقی حکومت 2019 میں گندم کے سٹاکس اور حصول سے متعلق بخوبی آگاہ تھی۔ وفاقی حکومت نے یہ جانتے ہوئے کہ 2019 میں گندم کی پیداوار کم ہونے کے باوجود 5 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) گندم برآمدات کی اجازت دی۔اسی طرح حکومت پنجاب نے بھی 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا نہیں کیا۔ اس کے باوجود اس نے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم پولٹری ایسوسی ایشن کو جاری کیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم اوپن مارکیٹ سے خریدی۔ وفاقی حکومت ای سی سی کے ذریعے ملک میں گندم کے اسٹاکس سے بخوبی آگاہ تھی۔ 16 ماہ میں ای سی سی کے 15 اجلاس ہوئے جس میں ملک بھر میں گندم کے اسٹاکس سے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 2019 میں حکومتی کوٹہ کے علاوہ 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی۔ اس کے باوجود حکومت پنجاب نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کے بعد ان کا کوٹہ دگنا کردیا اور فیصلہ کیا کہ فلور ملز کا کوٹہ اس وقت جاری کیا جائے گا جب وہ پہلے سے موجود سٹاک استعمال کرلیں گے۔ لیکن فلور ملز کو یہ کوٹہ مقررہ مدت سے تین ماہ پہلے ہی جاری کردیا گیا۔حکومت پنجاب نومبر میں فلور ملز کوٹہ جاری کرتی تھی لیکن 2019 میں یہ کوٹہ اگست میں جاری کیا گیا۔جس کی وجہ سے فلور ملز نے مارکیٹ میں ردوبدل کیا کیوں کہ ان کے پاس وافر مقدار میں گندم/آٹا موجود تھا۔ای سی سی نے نومبر،2018 میں 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم پولٹری ایسوسی ایشن کو جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ لیکن پی ایف ایم اے کے عہدیداران کے مطابق حکومت پنجاب اور سندھ نے بالترتیب 8لاکھ ٹن اور 4 لاکھ ٹن گندم پولٹری ایسوسی ایشن کو جاری کی۔ اسے ہی گندم اور آٹے بحران کی بنیادی وجہ سمجھا جارہا ہے اور اس کی ذمہ داری حکومت پنجاب اور اس کی بیوروکریسی پر عائد کی جارہی ہے۔حکومت پنجاب کے حکام کا دعویٰ ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے سات آٹھ عہدیداران ہی گندم اور آٹے کو مارکیٹ میں کنٹرول کرتے تھے اور یہی ساز باز کے ذمہ داران ہیں۔

Facebook Comments

About admin

Check Also

پہلی سی محببت کی پہلی شکل - Viral News Network -VNN

پہلی سی محببت کی پہلی شکل – Urdu News

مایا علی اور شیریار منور پہلی سی محببت کی پیش گوئی آنے والا سب سے …

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x