Home / اسلام / بریکنگ نیوز: کورونا کے وار تا حال جاری۔۔۔ سعودی فرمانروا نے پورے سعودی عرب میں لاک ڈاون کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا
the conplete urdu gold news website

بریکنگ نیوز: کورونا کے وار تا حال جاری۔۔۔ سعودی فرمانروا نے پورے سعودی عرب میں لاک ڈاون کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا

ریاض (ویب ڈیسک) خادمین الحرمین شریفین۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے مطابق اتوار 3 رمضان سے بدھ 20 رمضان تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مملکت کے تمام شہروں میں جزوی طور پر کرفیو اٹھا لیا گیا ، جبکہ مکہ شہر اور اس کے گردونواح میں اعلان کردہ 24 گھنٹوں تک مکمل کرفیو برقرار رہے گا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خام تیل کی برطانوی منڈی میں پیر کوکاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15 فیصد کمی کے بعد 14.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور اس کیجون کے سودے 6.2 فیصد کمی سے 20 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔یاد رہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی کھپت میں انتہائی ہے اور بیشتر ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں زیادہ کمی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پیدوار زیادہ اور کھپت اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

Facebook Comments

About admin

Check Also

پہلی سی محببت کی پہلی شکل - Viral News Network -VNN

پہلی سی محببت کی پہلی شکل – Urdu News

مایا علی اور شیریار منور پہلی سی محببت کی پیش گوئی آنے والا سب سے …

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x