پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں’اینٹی شپ میزائلز فائرنگ‘ کا کامیاب مظاہرہ, Urdu Gold News

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں’اینٹی شپ میزائلز فائرنگ‘ کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے،میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائل فائرنگ کا مشاہد کیا۔ اس موقع پرامیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں’اینٹی شپ میزائلز فائرنگ‘ کا کامیاب مظاہرہ, Urdu Gold News

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں’اینٹی شپ میزائلز فائرنگ‘ کا کامیاب مظاہرہ, Urdu Gold News

Facebook Comments