Breaking News
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کے خلاف چین کی ویکسین کب تک تیار ہوجائے گی ؟ اعلان کر دیا گیا
Uaasaantitled 9

کورونا وائرس کے خلاف چین کی ویکسین کب تک تیار ہوجائے گی ؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی سفیر یاؤچنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان بہت جلد کرونا وائرس پر قابو پالے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں چینی سفیر نے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور مدد کر رہے ہیں، مہلک وائرس کو شکست دینے کے لئے ہر ممکن اعانت جاری رکھیں گے، محفوظ، صحت مند پاکستان کے لئے دعاگو ہوں۔

یاؤچنگ نے کہا کہ پاکستان بالآخر کورونا چیلنج پر قابو پالے گا۔ انہوں نے رمضان المبارک پر پاکستانی قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وبا کی روک تھام کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کو لاکھوں کی تعداد میں طبی حفاظتی ساز و سامان سمیت دیگر اشیا فراہم کی ہیں۔یاؤچنگ کا کہنا تھا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے کئی چینی طبی ماہرین پاکستانی طبی عملے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس نازک مرحلے پر اس مہلک وبا کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی حکومت، طبی ماہرین اور عوام کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چینی سفیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستانی حکومت اور عوام اس مہلک وائرس کے چیلنج پر جلد قابو پالیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی میڈیکل ٹیم جدید آلات لے کر پاکستان پہنچی۔پڑوسی ملک کی ٹیم میں کرونا وائرس کا علاج کروانے والے ماہر ڈاکٹر شامل، ٹیم اگلے 2 ماہ پاکستان میں رہ کر وائرس کی روک تھام کیلئے کام کرے گی۔ چینی ماہرین نے کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب چینی سفیر یاؤچنگ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان بہت جلد کرونا وائرس پر قابو پالے گا۔

Facebook Comments

About admin

Check Also

پہلی سی محببت کی پہلی شکل - Viral News Network -VNN

پہلی سی محببت کی پہلی شکل – Urdu News

مایا علی اور شیریار منور پہلی سی محببت کی پیش گوئی آنے والا سب سے …

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x