بالآخر ایران کامیاب۔۔!! پاسداران انقلاب کا پہلا فوجی سیٹلائیٹ مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کے ذریعے زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا،شاندار خبر, Urdu Gold News

بالآخر ایران کامیاب۔۔!! پاسداران انقلاب کا پہلا فوجی سیٹلائیٹ مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کے ذریعے زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا،شاندار خبر

مشہد(ویب ڈیسک) ایران نے پہلا فوجی سیٹلائیٹ مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کے ذریعے زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا ایران نے پہلا فوجی سیٹلائیٹ مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کے ذریعے کامیابی سے زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا۔ روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائیٹ پاسداران انقلاب کی طرف سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نور۔ ون نامی فوجی سیٹلائیٹ ٹو۔سٹیج راکٹ قاصد کے ذریعے بدھ کو ایران کے وسطی صحرائی علاقے میں بنائے گئے لانچنگ پیڈ سے روانہ کیا گیا۔یہ سیٹلائیٹ سطح زمین نے 425 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے مدار میں پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران فوجی سیٹلائیٹ کو زمین کے گرد مدار میں بھیجنے کی ایران کی متعدد کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریفہ ٹویٹر پرامریکا کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ اپنی حس ظرافت کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ دیگر ایرانی لیڈروں کی طرح وہ بھی بعض اوقات ایسے مضحکہ خیز دعوے کرتے ہیں جس پرانہیں سوشل میڈیا پر سخت طنزو تنقید کا سامناکرنا پڑتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دو روز پیشتر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے بیان داغا کہ ایران جلد ہی دنیا کو آکسیجن فراہم کرنے والے آلات، ریسپیریٹر اور وینٹی لیٹر برآمد کرنا شروع کرے گا۔ان کے اس بیان پر ایران میں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ناقدین اور مبصرین کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت ملک میں جاری کرونا کی وبا پرقابو پانی میں تو ناکام رہی ہے جب کہ وزیر خارجہ پوری دنیا کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے چلے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کئی ہفتوں سے امریکا کے خلاف سخت شکایات پرمبنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بار بارامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران بارے پالیسیوں اور تہران پر عاید کی گئی اقتصادی پابندیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Article Source: Hassan Nisar

Facebook Comments