Home / اہم خبریں / میرے نکاح کی رسم ہونے ہی والی تھی کہ اچانک —” صبا قمر نے کس سرکاری افسر کی شادی کا فنکشن رکوا دیا؟ ناقابل یقین خبر – –
میرے نکاح کی رسم ہونے ہی والی تھی کہ اچانک —” صبا قمر نے کس سرکاری افسر کی شادی کا فنکشن رکوا دیا؟ ناقابل یقین خبر – –, Urdu Gold News

میرے نکاح کی رسم ہونے ہی والی تھی کہ اچانک —” صبا قمر نے کس سرکاری افسر کی شادی کا فنکشن رکوا دیا؟ ناقابل یقین خبر – –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں اداکارہ صباءقمر کی مسجد کے محراب میں بنائی گئی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی اور اداکارہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا- اس معاملے پر اداکارہ کے ساتھ انٹرنیٹ صارفین نے کیا سلوک کیا، یہ معاملہ الگ رہا مگر اب ایک نوجوان سامنے آ گیا ہے جس کی شادی ہی صباءقمر کی اس ویڈیو کی وجہ سے التواءکا شکار ہو گئی-
اور اب یہ نوجوان سوشل میڈیاپر دہائی دیتا نظر آ رہا ہے- ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس نوجوان کا نام محمد مرتضیٰ ہے جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’میری نکاح کی تاریخ طے ہو چکی تھی- سنت کے مطابق صبح فجر کے وقت وزیرخان مسجد میں میرا نکاح ہونا تھا-‘محمد مرتضیٰ ٹویٹس کے ایک سلسلے میں مزید لکھتا ہے کہ ”میری دلہن کا عروسی جوڑا تیار تھا- میرا لباس پریس ہو چکا تھا- فیملی فوٹوگرافر نے تیاری کر لی تھی- مہمان بلائے جا چکے تھے، لیکن اسی روز صباءکمر نے ایک مسجد کے محراب میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وزیرخان مسجد کی انتظامیہ نے ہمارے نکاح کی جو اجازت دے رکھی تھی، وہ منسوخ کر دی- جس سے میری شادی کی ساری منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی- روایتی طور پر پاکستان میں یہی ہوتا آیا ہے کہ ایک شخص کوئی غیرقانونی کام کرتا ہے اور پھر سرکاری مشینری غیرقانونی طریقے سے اس حوالے سے سب کچھ پر پابندی عائد کر دیتی ہے- صباءقمر نے مسجد میں ویڈیو بنائی لیکن حکومتی عمال نے مسجد میں نکاح پر بھی پابندی عائد کر دی- صباءقمر کی اس ویڈیو نے میرے شادی کے خواب پر تباہ کن اثرات مرتب کیے- مجھے ایسے لوگوں پر بہت غصہ آ رہا ہے جنہیں میں کبھی ملا ہی نہیں لیکن وزیرخان مسجد کے انچارج کو تو اللہ پوچھے گا (اور صباءکو بھی شاید)-واضح رہے کہ اس نوجوان کا مسجد وزیرخان میں نکاح منسوخ ہونے کے بعد مجبوراً گھر میں ہی کر لیا گیا اور یہ جوڑا رشتہ ازدواج میں تو منسلک ہو گیا لیکن ان کا سنت کے مطابق مسجد میں نکاح کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا-

Facebook Comments

About admin

Check Also

لوگ کسی کو 10 روپے دے دیں تو احسان جتاتے نہیں تھکتے مگر چپکے سے 1200 ارب لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے, Urdu Gold News

لوگ کسی کو 10 روپے دے دیں تو احسان جتاتے نہیں تھکتے مگر چپکے سے 1200 ارب لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

نیویارک(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ ریٹیل کمپنی ’ڈیوٹی فری شاپرز‘ (Duty Free Shoppers)کے شریک بانی چارلس شوک …