Home / اہم خبریں / لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے شادی کا فیصلہ کر لیا،لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ تفصیلات منظرعام پر – –
لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے شادی کا فیصلہ کر لیا،لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ تفصیلات منظرعام پر – –, Urdu Gold News

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے شادی کا فیصلہ کر لیا،لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ تفصیلات منظرعام پر – –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بہاولپور کے نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ سیریل ”عہد وفا” کی اداکارہ (دعا) علیزے شاہ کو 5 ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کی تھی- شکیل عباسی نے کہا تھا کہ میں نے اب تک شادی نہیں کی-
شادی نہ کیے جانے کے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ اب تک زندگی میں کوئی لڑکی پسند ہی نہ آئی تھی اب ڈرامہ عہد وفا دیکھا تو اس میں دعا کا کردار کرنے والی لڑکی علیزے شاہ پسند آئی ہے اگر وہ مجھ سے شادی کرے تو میں اسے حق مہر کے عوض 5 ہزار تولہ سونا دینے کو تیار ہوں جس کی مالیت تقریباً 44 کروڑ روپے بنتی ہے – انہوں نے کہا کہ 5 ہزار تولہ سونا کا بندوبست کرنے کے لیے انہیں صرف دو ماہ کی مہلت درکار ہوگی-  تاہم اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے دوست کو سوشل میڈیا پر ’پرپوز‘ کردیا- علیزے شاہ نے اپنے دوست نعمان سمیع کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں- انہوں نے اپنے دوست سے سوال پوچھا ’ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی- نعمان سمیع نے لکھا ’ ہاں ہر طرح کی روشنی اور اندھیرے میں تمہارے ساتھ رہوں گا، تم ہر وقت اتنی شاندار کیسے بن جاتی ہو-‘ نعمان سمیع نے علیزے شاہ کے ساتھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیں اور لکھا ’ اگر تم ساتھ ہو تو یہ زمین ہی جنت ہے-‘ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علیزے شاہ اور نعمان سمیع ایک دوسرے کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، 3 ہفتے پہلے علیزے شاہ نے نعمان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’ اس کی آنکھیں بہت ہی خوبصورت ہیں، اس قسم کی آنکھیں کہ آپ ان میں کھو جاتے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں بھی کھو گئی ہوں-‘

Facebook Comments

About admin

Check Also

لوگ کسی کو 10 روپے دے دیں تو احسان جتاتے نہیں تھکتے مگر چپکے سے 1200 ارب لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے, Urdu Gold News

لوگ کسی کو 10 روپے دے دیں تو احسان جتاتے نہیں تھکتے مگر چپکے سے 1200 ارب لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

نیویارک(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ ریٹیل کمپنی ’ڈیوٹی فری شاپرز‘ (Duty Free Shoppers)کے شریک بانی چارلس شوک …