Breaking News
Home / اسلام / پاکستانی باورچی کا بڑا کارنامہ – –
پاکستانی باورچی کا بڑا کارنامہ - Newsbeads

پاکستانی باورچی کا بڑا کارنامہ – –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوئی شخص دُبئی کا رہنے والا ہو- اور اُس نے پاک لیاری ریسٹورنٹ کی چٹخارے دار بریانی نہ کھائی ہو، ایسا ہو ہی نہیں سکتا- اس ریسٹورنٹ کی بریانی کے امارات بھر میں چرچے ہیں- یہ مشہور اور مزے دار بریانی تیار کرنے والا اس ریسٹورنٹ کا مالک علی محمد ہے-
علی محمد کراچی کے علاقے لیاری کا رہنے والا ہے-علی محمد کی عمر اس وقت 52سال ہے- وہ 1986ء سے کھانا پکانے کے شعبے سے وابستہ ہے-علی محمد نے بتایا ’’ میرے والد صاحب بھی باورچی کے پیشے سے جڑے تھے- اس کے علاوہ میرے تایا چاچا بھی اسی پیشے سے روزگار کماتے رہے ہیں- دُبئی آنے سے پہلے میں نے لیاری میں ہی کام کیا- اس کے بعد میرا اُستاد مجھے 1986ء میں یہاں لے آیا- 1989ء میں مَیں واپس پاکستان گیا-پاکستان میں بھی میرا کام بہت چلتا تھا- کراچی کے کونے کونے میں ہمارے ریسٹورنٹ کا تیار کیا گیا کھانا جاتا تھا- اس کے بعد میں دوبارہ 2007ء میں دُبئی آ گیا- اور یہاں پاک لیاری ریسٹورنٹ قائم کیا- میرے والد اور بڑے بھائی کے انتقال کے بعد میرے بھتیجوں کی ذمہ داری بھی مجھ پر آن پڑی- مجھے دُبئی میں آ کر بہت عزت اور مقام مِلا ہے- مجھے دُبئی میں بہترین بریانی کا ایوارڈ مِل چکا ہے-میں ایک دفعہ اپنے ہوٹل کی سبقہ والی برانچ میں بیٹھا تھا- تو وہاں دوعربی کسٹمر آئے اور کھانا کھایا- اس وقت میں اور میرے والد دونوں وہاں موجود تھے- کھانا کھانے کے بعد ان عربیوں نے ویٹر سے پوچھا کہ یہ بریانی کس نے تیار کی ہے-
جب ویٹر نے میرا بتایا تو وہ میرے پاس آئے اور مجھ سے ہاتھ ملا کر کہا کہ وہ دوبارہ میرے ریسٹورنٹ آئیں گے- پھر یہ لوگ دوبارہ آئے اور یہاں موجود میرے مینجر کو بہترین بریانی کا ایوارڈ دے کر گئے-ہمیں اس ایوارڈ کے ملنے پر بہت خوشی آئی- اللہ نے ہمیں عزت دی ہے- بس اتنی بات ہے کہ والدین پڑھائی کا کہتے تھے- وہ نہیں کی- حالانکہ اس دور میں پڑھائی لازم ہے- مصالحے تو میرے وہی ہوتے ہیں، بس کھانا پکانے کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے- ہمارے ہاں دُبئی میں لوگ اُبلے ہوئے چاول بناتے ہیں اور اس پر سالن علیحدہ سے بنا کر ڈال دیتے ہیں اور اسے بریانی کا نام دیتے ہیں-اور کچھ چاول اور چکن الگ الگ اُبال کر اس پر بعد میں علیحدہ سے مصالحہ ڈال دیتے ہیں، اور اسے بریانی کہتے ہیں- لیکن ہماری بریانی اس طرح کی نہیں ہے- ہماری بریانی دم کی بریانی ہے- میں لال گوشت کی بریانی بناتا ہوں- رمضان کے مہینے میں مساجد اور افطار پارٹیوں میں ہمیں بہت آرڈر ملتے ہیں- الحمد للہ رمضان کے مہینے میں ہماری ایک ایک برانچ پر ہر ہفتے دو سو ڈھائی سو کلو بریانی فروخت ہو جاتی ہے-بے شک اللہ پاک جسےچاہے عزت دے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں - Life Tips

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں – –

جولڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی …