Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ، عوام کیلئے ریڈ الرٹ جاری – –
بریکنگ نیوز: طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ، عوام کیلئے ریڈ الرٹ جاری – –, Urdu Gold News

بریکنگ نیوز: طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ، عوام کیلئے ریڈ الرٹ جاری – –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے عوام کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے محکمہ موسمیات کا انتباہ، عوام کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے-
نیا سسٹم 7اگست کی صبح کراچی میں داخل ہو جائے گا- تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرقائد میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،8،7 اور 10 اگست کو موسلا دھابارشوں کا امکان ہے-محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 2011کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے-سسٹم کے تحت کراچی میں شدید بارشیں ہوں گی، 2020 کا سب سے طاقتور اور خلیج بنگال سے آنے والا اس سال کا پہلا بارشیں برسانے والا سسٹم سمندری نم اور گرم ہواؤں سے شدید طاقتور ہوکر 6 اگست سے “پاکستان کے ساحلی پٹی میں داخل ہوگا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوگی-دن میں رات جیسا سماں رکھنے والے مون سون سسٹم جسے “ماہی کا نام دیا گیا ہے، کراچی و دیگر شہروں کے لیے 2011 کے بعد سب سے وسیع پیمانے اور طویل الوقت پورا ہفتہ شدید گرچ چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ہوسکتا ہے، کراچی سے حیدرآبا، میرپورخاص تک موسلادھار بارشیں متوقع ہے- دوسری جانب  پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے نئے فول پروف ایس او پیز تیار کر لیے گئے-وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فل پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں-نئے ایس او پی کے تحت سکول کھلنے پر کسی بھی سکول میں اسمبلی نہیں ہوگی-
طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائے گی-ہر کلاس روم، ٹیچر سٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش اسپرے لازم ہوگا-ایک ڈیسک پر تین کی بجائے دو طلباء بیٹھ سکیں گے-طلباء طالبات ٹیچرز وغیرہ ایک دوسرے کو کاغذ اور پینسل وغیرہ نہیں دے سکیں گے-طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہو گا-کلاس میں صرف انگریزی مضامین پڑھائے جائیں گے-دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا-ایک کلاس میں بیس بچے بیٹھ سکیں گے-واضح رہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا- آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا -اسلام آباد میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کی-پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت خان نے دو ٹوک کہا کہ ہم پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے-تعلیمی اداروں کی بندش سے ملک کے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ کورونا زوال پذیر ہوگیا ہے اور کیسز بھی کم ہوگئے ہیں-حکومت سے مذاکرات بھی کیے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی-اسکول کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 15 اگست 2020 کو پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھول دیں گے-اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ملین مارچ کریں گے اور تحریک بھی چلائیں گے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا – –, Urdu Gold News

دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں ؟ این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا – –

این سی او سی نے کل بدھ سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت …