Breaking News
Home / اسلام / نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا اپیل کر ڈالی ؟ جانیے – –
نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا اپیل کر ڈالی ؟ جانیے – –, Urdu Gold News

نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا اپیل کر ڈالی ؟ جانیے – –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور جب تک ہم بطور اہم شہری اپنی مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے صف اول کے ایک پاکستانی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں صحت اور تعلیم کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں-
موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ساتھ دینے کے لئے فلاحی اداروں کو آگے بڑھنا ہوگا.ملک کے عوام کو سہولیات دے کر ہر شہری کے لئے آسانیان پیدا کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کی اشد ضرورت ہے. اس مقصد کے لئے مینار پاکستان کے سائے تلے ڈاکٹر اے کیو خان کے نام سے ہسپتال بنایا جا رہا ہے جہاں پر مستحق اور نادار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال کے تمام امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں. ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں اور سٹاف سے ملاقات بھی کی. انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کہ وہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی اراضی کے لئے لیز کے معاہدے پر نظرثانی کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام ڈونرز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کام کرنے والی حکومت سے عوام کی بہت ساری توقعات وابستہ ہیں . ترقی اور بلندی کی منازل طے کرنے کے لئے نئے منصوبے اور کارروبار کے مواقع تلاش کرنے ہوں گے تاکہ ملک سے غربت اور افلاس کا قلع قمع کیا جا سکے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

معاملہ حل! نواز شریف کا لائیو خطاب کس طرح پورے پاکستان میں دکھایا جائے گا؟ مریم نواز نے طریقہ ڈھونڈ لیا – –, Urdu Gold News

معاملہ حل! نواز شریف کا لائیو خطاب کس طرح پورے پاکستان میں دکھایا جائے گا؟ مریم نواز نے طریقہ ڈھونڈ لیا – –

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کو سوشل …