شاباش کپتان شاباش : گوگل والی تانیہ ایدروس سے استعفیٰ دراصل کیوں لیا گیا ، اصل کہانی منظر عام پر —جان کر آپ عمران خان کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے – –, Urdu Gold News

شاباش کپتان شاباش : گوگل والی تانیہ ایدروس سے استعفیٰ دراصل کیوں لیا گیا ، اصل کہانی منظر عام پر —جان کر آپ عمران خان کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے – –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے استعفے کی وجوہات سامنے آگئیں، تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے این جی او بنائی جس کی فنڈنگ میں بے قاعدگیوں کے الزامات سامنے آئے، وزیراعظم عمران خان نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا-ذرائع کے مطابق تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پا کستان فاؤنڈیشن کے نام سے این جی او بنائی-
جسے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کروایا گیا- این جی او کے ڈائریکٹرز میں جہانگیر ترین اور تانیہ ایدروس شامل تھے-ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران تانیہ ایدروس الزامات سے بری الزمہ نہ ہو سکیں، پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ تانیہ ایدروس کی این جی او کو ملا، تانیہ ایدروس کی دہری شہریت پر بھی کئی حلقوں کو تحفظات تھے-واضح رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تانیہ ایدروس کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا- انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی، میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں، پاکستان کو جب میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں- دوسری جانب مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں کام کرنے والی اداکارہ رحمت اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں اس پراجیکٹ کا حصہ بن کر بہت مایوسی ہوئی-رحمت اجمل اس ڈرامے میں عائشہ’نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ڈرامے کے مرکزی کردار‘دانش’کی دوست بنی ہیں-جہاں کاسٹ میں موجود ہر اداکار کی اداکاری کو پسند کیا گیا تو وہیں کچھ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا انہیں میں ایک رحمت اجمل بھی ہیں، جنہوں نے خود پر ہوئی تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کے نظریات سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کردیا ہے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے لکھا –
کہ میں جانتی ہوں کہ فنکار ہونے کی حیثیت سے ہماری سماجی ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ ہم ایسا مواد پروڈیوس کریں جس کے ذریعے مثبت پیغام دیا جائے اور میں اپنی اس ذمہ داری کو بے حدسنجیدگی سے ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں-اداکارہ کے مطابق‘مجھے کئی روز سے ایسے پیغامات موصول ہورہے جس میں نفرت انگیز جملے اور پریشانیوں کا اظہار کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اب اس پر کھل کر بات کرنے کا فیصلہ کیارحمت اجمل نے کہا کہ‘میں خلیل الرحمٰن قمر کے نظریات سے بالکل اتفاق نہیں کرتی، میں نے خلیل الرحمٰن قمر کا انٹرویو سنا اور ڈرامے کے اختتام سے قبل مجھے ان کے پریشان کن خیالات کا اندازہ ہوا، میں ایسے کسی پراجیکٹ کا حصہ بن کر فخر محسوس نہیں کرتی جس کے رائٹر کے نظریات ایسے ہوں-ان کا مزید کہنا تھا کہ‘البتہ میں اور میرے جیسے دیگر اداکار خلیل الرحمٰن قمر کی سوچ کے بارے میں اس وقت نہیں جانتے تھے جب ہم نے ایک ساتھ اس ڈرامے کی شوٹنگ کی، ہمیں ڈرامے کی مکمل کہانی بھی معلوم نہیں تھی، پراجیکٹ میں میرا کردار ویسے بھی مختصر ہے، یہ میرے کیریئر کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ہے اور میں اس وقت سیکھ رہی ہوں، میں نے اس پراجیکٹ کے ساتھ یہ بھی سیکھا کے اپنے انتخابات کو لے کر محتاظ رہنے کی ضرورت ہے اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا اختتام اس درخواست کے ساتھ کیا کہ لوگ نئے فنکاروں کو موقع دیں تاکہ وہ سیکھ سکیں-

Facebook Comments