Breaking News
Home / اہم خبریں / ٹک ٹاک سٹار جسے پرستار نوعمر لڑکی سمجھتے رہے، اس کی اصل عمر کیا ہے؟ جان کر بھی یقین نہ آئے – –
ٹک ٹاک سٹار جسے پرستار نوعمر لڑکی سمجھتے رہے، اس کی اصل عمر کیا ہے؟ جان کر بھی یقین نہ آئے – –, Urdu Gold News

ٹک ٹاک سٹار جسے پرستار نوعمر لڑکی سمجھتے رہے، اس کی اصل عمر کیا ہے؟ جان کر بھی یقین نہ آئے – –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے بڑے چرچے ہیں اور کئی لوگ تو ٹک ٹاک پر بہت زیادہ پاپولر ہیں اسی طرح مانچسٹر کی رہائشی سکینہ جبیں نامی لڑکی ٹک ٹاک پر بہت مقبول ہے، جو اپنی ویڈیوز میں تو ایک کم عمر لڑکی لگتی ہے لیکن گزشتہ روز اس نے اپنی اصل عمر بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا –
اور کوئی اس کی بات کا یقین کرنے کو تیار نہیں- ڈیلی سٹار کے مطابق سکینہ جبیں نے ٹک ٹاک پر ہی ایک ویڈیو میں بتایا ہےکہ ”لوگ ہمیشہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری عمر کتنی ہے؟ 22، 26یا 28- حالانکہ میری اصل عمر 35سال ہے-سکینہ کے اس انکشاف نے ہر ایک کو حیران کر دیا اور سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہو گئی- کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ غلط کہہ رہی ہے- اس کی اصل عمر 35سال نہیں ہے- وہ زیادہ بتا رہی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اس کی اصل عمر 35ہی ہے، جو وہ ہمیشہ میک اپ سے چھپائے رکھتی ہے- سکینہ کے کچھ مداحوں نے ویڈیو پر کمنٹس میں اس خوبصورتی اور دیرپا جوانی کا راز پوچھا تو اس نے بتایا کہ ”میں چہرے کی جھریوں سے بچنے اور اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے سکن روٹین کو فالو کرتی ہوں- اس میں میرے جینز کا بھی عمل دخل ہے کہ میں اصل عمر سے کم نظر آتی ہوں-“—دوسری جانب عید کے پہلے روز ’ارطغرل‘کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کا اردو میں ڈب کیا گیا انٹرویو پی ٹی وی پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق انگین آلتان کا اردو میں انٹرویو عید کے پہلے روز یعنی یکم اگست کو شام ساڑھے سات بجے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا- انٹرویو میں انگین آلتان ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات سمیت اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے-انٹرویو میں انگین آلتان اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سمیت نجی زندگی پر بھی بات کریں گے-
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے انگین آلتان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو عید کے موقع پر نشر کیا جائے گا-انہوں نے اٹرویو کے دوران دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کا نعرہ لگا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا-دوسری جانب عید کے موقع پرارطغرل کے ”ترگت” نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے، چنگیز کسکن ”ترگت الپ” نجی ٹی وی چینل کے شو میں وسیم بادامی اور شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے، عید الاضحیٰ کے ایک خصوصی پروگرام جس کے میزبان مشہور ٹی وی اینکر وسیم بادامی اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہوں گے اس میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز کسکن کو بطور مہمان ویڈیو کال پر مدعو کیا گیا ہے،ترک اداکار نے اس بات کی تصدیق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کی ، وہ اس پروگرام کے حوالے سے کافی پرجوش تھے-خیال رہے کہ ترک ڈرامہ “ارطغرل غازی” پاکستان میں اس وقت انتہائی مقبول ہے اور نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد اس ڈرامے کو دیکھ رہی ہے، “ارطغرل غازی” ڈرامہ سلطنت عثمانیہ سے متعلق ہے، اس ڈرامے سے متعلق وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ اس طرح کے ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو ہمارے اسلامی ہیروز سے روشناس کروانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں-ڈرامہ سیریل کے اردو میں نشر ہونے کے بعد ہی اس میں اداکاری کرنے والے ترک اداکاروں کیلئے پاکستانی عوام کے دلوں میں بہت زیادہ محبت اور پسندیدگی پیدا ہوگئی –

Facebook Comments

About admin

Check Also

معاملہ حل! نواز شریف کا لائیو خطاب کس طرح پورے پاکستان میں دکھایا جائے گا؟ مریم نواز نے طریقہ ڈھونڈ لیا – –, Urdu Gold News

معاملہ حل! نواز شریف کا لائیو خطاب کس طرح پورے پاکستان میں دکھایا جائے گا؟ مریم نواز نے طریقہ ڈھونڈ لیا – –

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کو سوشل …