Breaking News
Home / اہم خبریں / مزید تاخیر نہیں کر سکتے —!!! حکومت پاکستان نے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم دے دیا – –
مزید تاخیر نہیں کر سکتے ۔۔۔!!! حکومت پاکستان نے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم دے دیا - Newsbeads

مزید تاخیر نہیں کر سکتے —!!! حکومت پاکستان نے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم دے دیا – –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے قبل ازیں ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے سرکاری و پرائیویٹ کافی عرصے سے بند چلے آرہے ہیں جبکہ پہلے اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ تعلیمی ادارے 14 اگست کے بعد سے کھل جائیں گے تاہم اب حکومت کی جانب سے حتمی اعلان سامنے آگیا ہے-
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ہر صورت کھول دیں گے، نجی اسکولوں کی کارکردگی اور کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری سے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی-13رکنی وفد کی قیادت ڈویژنل پریذیڈنٹ ابرار احمد نے کی- وفد نے اسکولوں کو کھولنے کے حوالے سے 14 نکاتی ایجنڈے پربات چیت کی- وفد نے فواد چودھری سے نجی اداروں کو ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے کی درخواست کی- ابرار احمد نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مالی مدد نہ کی گئی تو 80 فیصد ادارے بند ہونے کا خدشہ ہے-وفد نے مطالبہ کیا کہ کورونا سے متعلق حفاظتی سامان رعایتی قیمتوں پرمہیا کیا جائے-وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ نجی اسکولوں کی کارکردگی اور کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں- فواد چودھری نے یقین دہانی کروائی کہ نجی تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ہر صورت کھولا جائے گا- دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بھی 15ستمبر کو نجی و سرکاری سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا- ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ کا یومیہ اور ہفتہ وار جائزہ لیا جارہا ہے- اگر کورونا کی صورتحال بہتر اور سازگار ماحول ہوا تو سخت ایس اوپیز کے تحت 15 ستمبر سے سکول کھول دیں گے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

نیشنل نیوز! کہتے ہے کہ جس کی نیت جیسی ہو اس کو ویسی ہی نیت …