Breaking News
Home / پاکستان / ’’میری بیٹی خواب میں آتی تھی اور وہ مسجد میں کھڑی ہو کر کہتی تھی کہ —‘‘ بالی وڈ کی کوریو گرافر ’سروج خان‘ اسلام قبول کرنے پر کیوں مجبور ہوئی؟ پڑھیئے سچا واقعہ
’’میری بیٹی خواب میں آتی تھی اور وہ مسجد میں کھڑی ہو کر کہتی تھی کہ —‘‘ بالی وڈ کی کوریو گرافر ’سروج خان‘ اسلام قبول کرنے پر کیوں مجبور ہوئی؟ پڑھیئے سچا واقعہ, Urdu Gold News

’’میری بیٹی خواب میں آتی تھی اور وہ مسجد میں کھڑی ہو کر کہتی تھی کہ —‘‘ بالی وڈ کی کوریو گرافر ’سروج خان‘ اسلام قبول کرنے پر کیوں مجبور ہوئی؟ پڑھیئے سچا واقعہ

ممبئی ویب ڈیسک) مادھوری ڈکشٹ کو دھک دھک گرل بنانے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور کریو گرافر جسے “مادر آف کوریوگرافی” یعنی کوریو گرافر کی ماں کا خطاب دیا جاتا ہے سروج خان جو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے 71 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں –

سروج خان ایک ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں-ان کا اصل نام نرملا ناگپال تھا- ان کو سردار روشن خان نامی ایک مسلمان سے محبت ہوگئی، انہوں نے سردار روشن خان سے شادی بھی اور اسلام بھی قبول کرلیا تھا لیکن جب اسلام قبل کیا اس حوالے سے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سروج خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ایک 8 ماہ کی بچی کو کھویا تھا، مجھے میری بیٹی خواب میں مسجد کے اندر سے پکارتی تھی کہ ممی اندر آؤنا ، یہ وجہ تھی کہ میں نے اسلام قبول کرلیا-” انھوں نے مذید بتایا کہ: ” مذہب کی تبدیلی کے وقت مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ اسلام اپنی مرضی سے قبول کر رہی ہیں، آپ کے ساتھ کسی قسم کی زبردستی تو نہیں ہورہی ہے تو میں نے وہاں یہی جواب دیا کہ اسلام پر میرا دل آگیا ہے، مجھے خواب آتے ہیں کہ میں اسلام کے دائرے کو قبول کروں میری مرحوم بیٹی مجھے اسلام کی جانب لے جاتی ہے اس لیئے میں اپنی خوشی سے اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں”- معروف کوریوگرافر نے کہا کہ: ” ان کو اسلام کی سب سے اچھی چیز یہ لگتی کہ چھوٹے بچے عبادت کررہے ہوتے اور یہ چیز ہندو مذہب میں مجھے دیکھنے کو نہیں ملی- اسی لیئے میں ایک روز میں ممبئی کی سب سے بڑی جمعہ مسجد گئی اور میں نے اپنا مذہب بخوشی تبدیل کرکیا-” واضح رہے کہ سروج خان کی پہلی شادی تیرہ برس کی عمر میں ہوئی تھی جو کہ زیادہ چل نہ سکی اور جلد ہی انھیں طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد انھیں مسلمان تاجر سردار روشن سے محبت ہوئی اور وہ دائرہ اسلام میں آئیں- انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ: “میں نے محض اسلام اس لئے قبول نہیں کیا تھا کہ وہ ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرتیں تھیں بلکہ میں اسلام سے بے انتہا محبت کرتیں تھیں-”

[Article Source: Hassan Nisar]
Facebook Comments

About admin

Check Also

عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟, Urdu Gold News

عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟

مُلا جی،ایک سوال پوچھنا ہے مگر ڈر لگتا ہے کہ آپ کوئی فتوی ہی نہ …