Home / پاکستان / اگر پاکستان — ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے بڑی شرط عائد کر دی
اگر  پاکستان — ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے  بڑی شرط عائد کر دی, Urdu Gold News

اگر پاکستان — ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے بڑی شرط عائد کر دی

کوالالمپور (ویب ڈیسک) ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے شرط عائد کر دی ہے- ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق ہونے کے بعد ملائیشیا پائلٹوں کو بحال کرے گا- ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا تھا، ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے میں تمام ہوابازی کے اداروں کو مراسلہ ارسال کر تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے-بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹوں کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں- پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تصدیق کے بعد ہی ان پائلٹوں کو جہاز اڑانے کی اجازت دی جائے گی-پاکستان سول ایوی ایشن سے 3 جولائی تک پائلٹوں کی مکمل تفصیلات مانگی گئی تھیں- عدم دستیابی پر پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹوں کو روک دیا جائے گا-علاوہ ازیں ویتنام کی سول ایوی ایشن کے حکام نے مبینہ جعلی لائنسس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعلقہ وزارت کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے 27 پائلٹس کو معطل کر دیا تھا- اب ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے شرط عائد کر دی ہے- ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق ہونے کے بعد ملائیشیا پائلٹوں کو بحال کرے گا-ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کی تصدیق کیلئے پاکستان کو دو خط لکھے ہیں- ترجمان ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے ان خطوط کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ جن پائلٹس کے پاس مصدقہ لائسنس ہوگا انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت ہوگی- ان کے لائسنس اور قابلیت قانونی ثابت ہوئی تو معطلی ختم کر دی جائے گی-

[Article Source: Hassan Nisar]
Facebook Comments

About admin

Check Also

ایک ایسی داستان جو آپ سن کر حیران رہ جاینگے – –, Urdu Gold News

ایک ایسی داستان جو آپ سن کر حیران رہ جاینگے – –

-!شوہر کا بیوی پر غصہ اور رعب، آپ نے شوہر کا بیویوں کو مارنا اور …