Breaking News
Home / اہم خبریں / ‘‘ پی ٹی آئی کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لیے—‘‘ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو شاندار مشورہ دے دیا
‘‘ پی ٹی آئی کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں،  پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لیے۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو شاندار مشورہ دے دیا

‘‘ پی ٹی آئی کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لیے—‘‘ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو شاندار مشورہ دے دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مائنس1 فارمولہ ناممکن ہے، اس وقت تحریک انصاف میں کوئی بھی شخص ایسا نہیں جو عمران خان کی جگہ لے، میں چاہتا ہوں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے- تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں (ن) لیگ کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت واحد راستہ حکومت کے پاس تحریک عدم اعتماد لانا ہے، میری عمران خان اور موجودہ حکومت کو مشورہ ہے کہ اپنا منہ بند رکھیں اور گورننس کو بہتر کریں، وزیر اعظم کو ہر بات سوچ سمجھ کر کہنی چاہیئے، اگر عمران خان صرف اس کُلیے پر عمل کر لیں تو حالات پچاس فیصد سے زائد بہتر ہوسکتے ہیں- شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت ساری کمزوری محسوس ہوتی ہے، میرے اندر ابھی بھی بہت ساری کمزوریاں موجود ہیں، جس وقت مجھے کورونا وائرس کا اٹیک ہوا تو مجھے کم درجے کا بخار تھا، اس وقت میری حالت ایسی ہوچکی ہے کہ میں آدھا کلومیٹر بھی واک نہیں کر سکتا، لیکن کورونا کی آئسولیشن کا احساس اس لیے نہیں ہوا کیونکہ میں اس سے پہلے دس مہینے قید کاٹ چکا تھا- گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات یقین رکھتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، مائنس ون نہیں چاہتے، اب ہوا تو مائنس 160 ہوگا ، ہم حکومت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے- تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو کبھی ٹیکس نہیں دیتا تھا وہ بھی آج بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھا ہے، عمران خان مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اب انہیں گھر جانا ہوگا، اس ملک پر حکومت اور عمران خان کا ایک لمحہ بھی بھاری ہے، کسی بھی غیر جمہوری طاقت کو آگے نہیں آنے دیں گے، ملک میں پٹرو ل کا جو بحران پیدا کیا گیا اس پر کوئی پوچھ گیچھ کرنے والا نہیں ہے، لوگوں نے اربوں روپے کما لیے، جو ملک کے لیے کام کرتے تھے اُنہیں آج عدالتوں میں دھکے کھانے پڑ رہے ہیں-
[Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments

About admin

Check Also

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں - Life Tips

خبردار! جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں – –

جولڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی …