امت مسلمہ کی ترجمانی مہنگی پڑ گئی — ترکی پر  فضائی حملہ کر دیا گیا, Urdu Gold News

امت مسلمہ کی ترجمانی مہنگی پڑ گئی — ترکی پر فضائی حملہ کر دیا گیا

طرابلس(ویب ڈیسک )لیبیا میں ’نامعلوم جنگی طیاروں‘ نے الوطیہ میں واقع ایئر بیس پر حملہ کرکے ترکی کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کردیا-خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ اوطیہ فوجی اڈے پر جنگی طیاروں کی بمباری سے ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طورپر تباہ ہوگیا-

انہوں نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو شدید بمباری کی گئی-دوسری جانب جی این اے کے مخالف گروپ لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے کمانڈر خلیفہ ہفتار نے کہا کہ ایئربیس پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا-اس حوالے سے ایئربیس کے قریب واقع ٹاون کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایئربیس کی جانب سے دھماکوں کی آواز آرہی تھی-واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت (جی این اے) نے ترک عسکری مدد سے جنوبی فورسز سے کنٹرول حاصل کیا تھا-

[Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments