‏ ’مائنس ون ‘ نہیں ’ مائنس تھری ‘—!! چوہدری برادران کی (ن) لیگ سے قربتیں، کون کون مائنس ہونے جا رہا ہے؟  شیخ رشید کے تہلکہ خیز انکشافات, Urdu Gold News

‏ ’مائنس ون ‘ نہیں ’ مائنس تھری ‘—!! چوہدری برادران کی (ن) لیگ سے قربتیں، کون کون مائنس ہونے جا رہا ہے؟ شیخ رشید کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میری پی ٹی آئی کے لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے گندھے کپڑ ے میڈیا پر آ کر نہ دھوئیں، 14وزارتیں چلائی ہیں مجھےایک انجکشن نہیں مل رہا تھا، بدقسمتی ہے وزرا اپوزیشن کا کردار اداکررہے ہیں- تفصیلات کے مطابق لاہور

میں پریس کانفرننس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے وزرا اپوزیشن کا کردار اداکررہے ہیں، پہلے پٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں اور پھر سازش کے تحت پیٹرول کی قیمت بڑھا دی گئیں، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں رنگےہاتھوں پکڑی گئی ہیں ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی، ساری قوم کا پیسہ انہوں نے لوٹ کر کھا لیا ہے،یہ اپوزیشن عمران خان کاکچھ نہیں بگاڑ سکتی ، اگر مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، نہ ہم آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون ہیں، چودھری برادران نوازلیگ کی طرف نہیں جائیں گے ،‏جب میں کہتاتھاجانےدو اس وقت جانے نہیں دیا گیا لیکن بعد میں بھیج دیا گیا، نواز شریف نے بیرون ملک روانہ ہونا ہی تھا، میری دعا ہے کہ االلہ تعالیٰ شہباز شریف کو صحت دے کیونکہ کورونا چیز ہی ایسی ہے، میرے اور 4 خود کش حملے ہوئے میں نہیں گھبرایا ، لیکن کورونا سے گھبرا گیا تھا – شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کاسہرابھی جنرل قمرجاوید باجوہ کودیتا ہوں ، انہیں کی وجہ سے یہ منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچ پایا، میں آٹااورچینی کی برآمد کےسخت خلاف تھا – شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ چینی کاکیس بہت سیریس ہو رہا ہےپٹرول کی قیمت بےوقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنےکاوقت نہیں تھا- آخر میں ریلوے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری اب صرف یہ کوشش ہے کہ کوئی بھی مزدور بیروز گار نہ ہو ، ریلورے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہی میری زندگی کا اصل مقصد ہے-

[Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments