کھائیں پئیں اور روزہ بھی نہ ٹوٹے – UGN, Urdu Gold News

کھائیں پئیں اور روزہ بھی نہ ٹوٹے – UGN


سبحان اللہ ۔۔۔ ایک وکیل جو کہ خود کو بہت تی تراز سمجھتا تھا نے رمضان کے مہینے میں سید عطاﺀ اﷲ شاہ بخاری رحمتہ اﷲ علیہ سے ازراہِ مذاق کہا:“ کوئی ایسا نسخہ تجویز فرمائیے کہ آدمی کھاتا پیتا بھی رہے اور روزہ بھی نہ ٹوٹے“-شاہ صاحب نے کہنے لگے “ یہ تو بڑا آسان ہے۔
قلم کاغذ لو اور لکھو: “ ایسا مرد چاہیے جو وکیل صاحب کو صبح صادق سے مغرب تک جوتا مارتا جائے٬ وہ یہ جوتے کھاتے جائیں اور غصے کو پیتے جائیں“-اس کے بعد وکیل صاحب سے مخاطب ہو کر فرمانے لگے “ جاؤ اس طرح کھاتے پیتے رہو٬ روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ وکیل صاحب یہ بات سُن کر مُنہ لٹکا کر چلتے بنے۔۔۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔ درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کر کے کہا ہے کہ مسلم عورتوں کے گھر کے باہر غیرمردو ں کے ہاتھوں سے چوڑیاں پہننا شریعت کے خلاف ہے-تفصیلات کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے فتویٰ سیکشن کے صدر مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی نے بتایا کہ ایک شخص نے ادارہ کے دارالافتا سے تحریری سوال کیا تھا کہ عورتوں کو چوڑیاں پہننے کے لئے اپنے ہاتھ غیر مردوں کے ہاتھ میں دینے پڑتے ہیں، کیا یہ مناسب ہے؟جواب میں دارالعلوم دارالافتا نے کہا کہ غیر مردوں کے ہاتھوں سے چوڑیاں پہننا سخت گناہ ہے، اس سے ہر مسلمان عورت کو بچنا چاہیے۔ یاد رہے کہ دارالعلوم دیوبند اس سے پہلے عورتوں کے بال کٹوانے، بھوئیں بنوانے، منی سکرٹ اور جینز پہننے اور غیر مردوں کے ساتھ روزگار کرنے سے متعلق خواتین پر بندشیں لگانے کا فتویٰ بھی جاری کر چکا ہے۔

[Source: Urdu Gold News]

Facebook Comments