Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان کو 2سال ہوگئے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی–!! سینئرتجزیہ کار مظہرعباس نے کپتان کو آئینہ دکھا دیا
عمران خان کو 2سال ہوگئے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی۔۔!! سینئرتجزیہ کار مظہرعباس نے کپتان کو آئینہ دکھا دیا

عمران خان کو 2سال ہوگئے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی–!! سینئرتجزیہ کار مظہرعباس نے کپتان کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم گزشتہ روز پچھلی تقریر کے مقابلے میں زیادہ پراعتماد نظرآئے- عمران خان ہر طرح کی بال کررہے تھے بدقسمتی سے سامنے کوئی بیٹسمین نہیں تھا کیونکہ

اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی تھی، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے ملاقاتوں کے علاوہ اتحادیوں کو بھی مناتے رہے، یہ ساری چیزیں پہلے جہانگیرترین کرتے تھے اب عمران خان کو خود کرنا پڑ رہی ہیں، عمران خان کو دو سال ہوگئے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی، دو سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے سانحہ ساہیوال تک لوگوں کو انصاف دینے کیلئے ریاست مدینہ کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے کیا کیا ہے؟ تجزیہ کار بابر ستار نے کہا عمران خان سمی پی ٹی آئی والے صرف باتیں ہی کر رہے ہیں، عمران خان دوسروں کو کہتے ہیں کہ کبھی شدت پسند کو کبھی لبرل بن جاتے ہیں لیکن خود باہر جاتے ہیں تو کچھ بات کرتے ہیں پھرا اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیتے ہیں- پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب میں کچھ باتیں جزوی طور پر صحیح ہیں مگر کوئی قابل ذکر بات نہیں ہے، عمران خان کی ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ ان کی پارٹی والے نہیں چھوڑیں گے، اگر کوئی متبادل آیا تو مراد سعید جیسا کوئی نوخیز جذباتی لڑکا نہیں ہوگا، ریاست مدینہ آدمیوں کو انسان بنانا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہزاروں میں ہزاروں ہیرے پیدا کر دیئے تھے یہ ریاست مدینہ تھی- بابر ستار نے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی والے صرف باتیں ہی کر رہے ہیں-

[Article Source: Hassan Nisar]
Facebook Comments

About admin

Check Also

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

نیشنل نیوز! کہتے ہے کہ جس کی نیت جیسی ہو اس کو ویسی ہی نیت …