اتنی دیر کیوں ؟ گلوکار ہارون نے  47 سال کی عمر میں شادی کیوں کی ؟   پریم کہانی تو اب سامنے آئی, Urdu Gold News

اتنی دیر کیوں ؟ گلوکار ہارون نے 47 سال کی عمر میں شادی کیوں کی ؟ پریم کہانی تو اب سامنے آئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشہور پاکستانی سنگر ہارون 2 روز قبل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ، مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے سچی محبت پانے کے لیے اتنی دیر سے شادی کی – یاد رہے کہ ہارون 47 سال کی عمر میں دولہا بنے ہیں – 1990 کی دہائی میں معروف بینڈ ’آواز‘ کا حصہ رہنے

والے پاکستان کے نامورگلوکارہارون نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں شادی کا بتایا-ہارون نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت اور سادہ سی تقریب میں اپنے چند اہل خانہ کے ہمراہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا- میں اس انسان سے شادی کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں جوکہ غیرمعمولی ہے-گلوکارنے کہا کہ سچی محبت طاقت وراورخوبصورت ہوتی ہے اورمیں نے پوری زندگی اس کا انتظارکیا تھا- میں اپنی اہلیہ کے ساتھ آگے زندگی کے اس سفر کے لیے پر جوش ہوں-ہارون نے کہا کہ میں اپنی شادی پربہت سی مبارک باد وصول کرچکا ہوں اورکررہا ہوں، میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں پر بھی بہت خوش ہوں-

[Article Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments