Breaking News
Home / اسلام / یہ سفید بال کیا ہے؟ –
یہ سفید بال کیا ہے؟ –, Urdu Gold News

یہ سفید بال کیا ہے؟ –

سبحان اللہ ۔۔۔ قرآن پاک میں اللہ پاک کا ارشاد ہے کہ “ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے”۔ یعنی موت برحق ہے اور ہر کسی کو موت آ کر رہے گی۔ یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت سعید بن مسیب کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام جو رحمن (اللہ ) کے دوست تھے۔
سب سے پہلے انسان ہیں جنہوں نے اپنی مونچھیں کتریں، اور وہ سب سے پہلے انسان ہیں جنہوں نے بڑھاپا یعنی سفید بال دیکھا، چنانچہ انہوں نے (جب سب سے پہلے اپنے بالوں میں سفیدی کو دیکھا تو ) عرض کیا کہ ” میرے پروردگار ” ! یہ کیا ہے ؟ پروردگار کا جواب آیا کہ ” ابراہیم (علیہ السلام ) ” یہ وقار ہے یعنی یہ اس بڑھاپے کی علامت ہے جو علم و دانش میں اضافہ کا باعث اور عز و وقار کا ذریعہ ہے اور اس کی وجہ سے لہو و لعب کی مشغولیت اور گناہوں کے ارتکاب سے باز رہتا ہے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا کہ پروردگار ! یہ تو تیری بڑی نعمت ہے لہٰذا ” میرے وقار میں اضافہ فرما ۔” (مالک ) مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 415 میرے بھائیوں اور محترم بہنوں! سر کے پہلے بال کا سفید ہو جانا انسان کے لئے موت کی بڑھنے اور الله سبحانہ وتعالیٰ کے سامنے پیش ہونے کے وقت کے قریب ہو جانے کا سگنل ہوتا ہے لہٰذا اپنی باقی ماندہ زندگی الله کی مرضی سے گزارنے کا سگنل ہوتا ہے-گناہوں اور نافرمانیوں سے باز آنے اور آخرت بچانے کی فکر کرنے سگنل ہوتا ہے ۔ اللہ پاک ہمیں آخرت کی تیاری کرنے کی تقفیق عطا فرمائے۔

[Source: Urdu Gold News]
Facebook Comments

About admin

Check Also

کرونا پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے ، حکومت نے پاکستان میں سکول ایک دفعہ پھر بند کر دیئے, Urdu Gold News

کرونا پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے ، حکومت نے پاکستان میں سکول ایک دفعہ پھر بند کر دیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کرونا کی دوسری مگر خطرناک لہر ، پاکستان میں سکول …