Breaking News
Home / پاکستان / انتہائی مشکل حالات میں غریب کا جینا محال—!!!یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا
انتہائی  مشکل  حالات میں غریب کا جینا محال—!!!یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا, Urdu Gold News

انتہائی مشکل حالات میں غریب کا جینا محال—!!!یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اشیا ء کی قیمتوں میں 2سے 45 روپے تک اضافہ کر دیا-مختلف برانڈ زکے مشروبات، مصالحہ جات، بسکٹس، سویاں، نوڈلز سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-سب سے زیادہ اضافہ مختلف برانڈز کی لال مرچ کی قیمت میں 45 روپے تک کا کیا گیا ہے،

مختلف برانڈز کے مشروبات کی قیمت میں 2روپے سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا-یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 2 سے 4 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے- مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا- یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے-جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگلے چند ہفتوں میں قومی حکومت یا مائنس ون فار مولا سمیت کچھ ہونے جارہا ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس اسکے سوا کوئی چارہ نہیں- عمران خان ا ورانکی حکومت کوکئی چیلنجوں کا سامنا ہے -نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانچ پاور ہائوسز ہیں جن کی وجہ سے ایک فیصد بھی کام نہیں ہوا- عمران خان کو اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کا ٹاسک دیا گیا تھا کیونکہ سارے مالی وسائل صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں- سپورٹ کرنیوالے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے فیصلے بدلتے ہیں، عمران خان بیٹھ کر سوچیں کیونکہ اس میں ملک میں متبادل لاتے ہوئے دیر نہیں لگتی، نوازشریف کیساتھ جو ہوا سب کے سامنے ہے -تجزیہ کار وسیم بادامی نے کہا کہ بجٹ کے منظور ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جبکہ مستقبل قریب میں مجھے سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ، یہی حالات چلتے رہیں گے کیونکہ خاص سپورٹ عمران خان کیساتھ ہے – تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ اگر اس موقع پر پی ٹی آئی کی حکومت ڈی ریل کی گئی تو اسکا 100 فیصد فائدہ عمران خان کوہی ہوگا- تاہم مجھے ق لیگ وزیراعظم کو کوئی بڑا چیلنج دیتی نظر آرہی ہے بلکہ وہ موجودہ صورتحال کو انجوائے کررہی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ پنجاب میں جیسے پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہوں اورعثمان بزدار انکی پارٹی کے حصہ ہوں- انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا چیلنج وہ خود ہیں ،انہیں اپنی سیاست اورطرز سیاست پر نظرثانی کرنی چاہئے -چودھری برادران کے ڈنر کی خبرریلیز کرائی گئی، اگر عمران خان پرویز الٰہی کو فون کرتے تو وہ آسکتے تھے – عمران خان اتحادیوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیں قومی معاملات پر اپوزیشن سے بات کریں –

[Article Source: Hassan Nisar]
Facebook Comments

About admin

Check Also

جو لوگ سکون اور خوشی کی تلاش میں ہیں وہ یہ کام کریں–ریحام خان نے انوکھا مشورہ دے ڈالا – –, Urdu Gold News

جو لوگ سکون اور خوشی کی تلاش میں ہیں وہ یہ کام کریں–ریحام خان نے انوکھا مشورہ دے ڈالا – –

لاہور(-) ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اورسوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی …