Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وہ بچہ کہتا ہے جو — شہباز گل نےبلاول بھٹو زرداری کاراز بتا دیا جسے جان کر پیپلز پارٹی کی قیادت سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی
وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وہ بچہ کہتا ہے جو — شہباز گل نےبلاول بھٹو زرداری کاراز بتا دیا جسے جان کر پیپلز پارٹی کی قیادت سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی, Urdu Gold News

وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وہ بچہ کہتا ہے جو — شہباز گل نےبلاول بھٹو زرداری کاراز بتا دیا جسے جان کر پیپلز پارٹی کی قیادت سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے پیپلز پارٹی کی قیادت پرسخت تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا نام بھی ادھا ر کا ہے اور کام بھی ادھا رکا ہے،وزیراعظم کو سلیکٹڈ وہ بچہ کہتاہے جو یونیورسٹی سے نکلا اور سیدھا پارٹی کا چیئرمین بن گیا-نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کو پہلے ہی دن ایوان میں بات نہیں کرنے دی،اپوزیشن اسمبلی میں کسی اخلاقیات کاخیال نہ کرے جب وزیراعظم آئیں تو وہاں آنے کیا فائدہ؟-انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس ایک دن کا بھی تجربہ نہیں ہے،بلاول بھٹو کا نام بھی ادھا ر کا ہے اور کام بھی ادھا رکا ہے،وزیراعظم کو سلیکٹڈ وہ بچہ کہتا ہے جو یونیورسٹی سے نکلا اور سیدھا پارٹی کا چیئرمین بن گیا-ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ ہماری گروتھ منفی نہیں تھی لیکن ہماری گروتھ کم ضرور تھی، پہلی بار 10سال میں ہمارے دور میں ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا-ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ میرے خیال سے بی آر ٹی نہیں بنانی چاہیے تھی-انہوں نے کہا کہ فوادچودھری سے کوئی استعفیٰ نہیں مانگا گیا-جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں مناظرے نہیں کرتیں، خواجہ آصف کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں-تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے، آپ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، مناظرے فرقہ ورانہ گروہ کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں مناظرے نہیں کرتیں، آپ کی متبادل بجٹ تجاویز کدھر ہیں؟انہوں نےخواجہ آصف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اِنہیں ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں-

Facebook Comments

About admin

Check Also

لوگ کسی کو 10 روپے دے دیں تو احسان جتاتے نہیں تھکتے مگر چپکے سے 1200 ارب لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے, Urdu Gold News

لوگ کسی کو 10 روپے دے دیں تو احسان جتاتے نہیں تھکتے مگر چپکے سے 1200 ارب لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

نیویارک(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ ریٹیل کمپنی ’ڈیوٹی فری شاپرز‘ (Duty Free Shoppers)کے شریک بانی چارلس شوک …