بریکنگ نیوز:عمران خان  کی پی ٹی آئی پاکستانی سیاست میں ایک دفعہ پھر نمبر 1—!!! ناراض اتحادی جماعت کو منا لیا ، اپوزیشن سٹپٹا کر رہ گئی, Urdu Gold News

بریکنگ نیوز:عمران خان کی پی ٹی آئی پاکستانی سیاست میں ایک دفعہ پھر نمبر 1—!!! ناراض اتحادی جماعت کو منا لیا ، اپوزیشن سٹپٹا کر رہ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہےکہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، پروپیگنڈا زیادہ اور حقیقت کوئی نہیں ہے،شاہ زین بگٹی ہمارے اتحادی ہیں، آیندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں، حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا-نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی ناراض اتحادی جماعت کے رہنما شاہ زین بگٹی سے تفصیلی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ شاہ زین بگٹی ہمارے اتحادی ہیں، آیندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا،پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں، حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا-انہوں نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، پروپیگنڈا زیادہ اور حقیقت کوئی نہیں ہے،آج کی ملاقات سے حکومتی وفد مطمئن ہے،شاہ زین بگٹی ہمارےاتحادی ہیں،آئندہ بھی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہےگا-جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ان کی صحت کے بارے پھیلی ہوئی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی-سوشل میڈیا پر اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ان کی صحت کے حوالے سے پھیلی ہوئی تشویشناک خبروں پر عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسفندیارولی خان کاکوروناٹیسٹ مثبت آنےکی بات من گھڑت ہے،اسفندیارولی کی صحت بالکل ٹھیک ہیں ، کارکنان افواہوں پرکان نہ دھریں-دوسری طرف اسفند یار ولی خان کے صاحبزادے اور پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بھی اپنے والد کی صحت بارے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ ملی مشر اسفندیار ولی خان بالکل صحت مند ہیں اور انکی صحت سے متعلق یا کورونا مثبت آنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں-

[Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments