فواد چوہدری کو ایک کیڑا ہے، جو اسے ہر وقت کس کام کے لیے مجبور کرتا رہتا ہے ؟؟؟ فیاض الحسن چوہان کا تہلکہ خیز بیان  نے پوری  پی ٹی آئی  کو دنگ کر دیا, Urdu Gold News

فواد چوہدری کو ایک کیڑا ہے، جو اسے ہر وقت کس کام کے لیے مجبور کرتا رہتا ہے ؟؟؟ فیاض الحسن چوہان کا تہلکہ خیز بیان نے پوری پی ٹی آئی کو دنگ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ایک کیڑا ہے، وہ ایویں ہی چولیں مارتا رہتا ہے-نجی ٹی وی24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، فواد چوہدری کے بیان کی وجہ سے پوری قیادت کا دل دکھ گیا ہے، فواد چوہدری کو کیڑا ہے، یہ کیڑا کیا ہے؟ انہیں اختلاف کا کیڑا ہے، انہیں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کا کیڑا ہے، یہ کسی بات سے مطمئن نہیں ہوتے، یہ ایک جگہ ٹک کر بیٹھ ہی نہیں سکتے، اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو استعفیٰ دے دیں-نجی ٹی وی سماء کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے فواد چوہدری کے انٹرویو پر اپنے رد عمل میں کہا کہ فواد چودھری تو ایوِیں چولیں مار رہا ہے-

میں پنڈی میں رہتا ہوں اور میرے پاس اس سے بھی زیادہ معلومات ہوتی ہیں- پارٹی ڈسپلن میں ایسی باتیں بیچ چوراہے نہیں کرنی چاہئیں-خیال رہے کہ فواد چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے 6 ماہ ہیں- پارٹی کے اندرونی جھگڑوں نے بہت نقصان پہنچایا، جہانگیر ترین نے اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی کرائی، وہ واپس آئے تو انہوں نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی-فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی پالیسیوں کو بھی اپنے انٹرویو میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا -جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تہلکہ خیز انٹرویو پر انہیں آئندہ سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے-نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فواد چوہدری کے انٹرویو پر گرماگرم بحث ہوئی- وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے فواد چوہدری کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ ایک وفاقی وزیر کو گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے-وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو آئندہ سیاسی گفتگو کے دوران احتیاط کی ہدایت کی- فواد چوہدری نے جب اپنے انٹرویو کے حوالے سے وضاحت دینے کی کوشش کی تو وزیر اعظم نے موضوع ہی بدل لیا-خیال رہے کہ فواد چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے 6 ماہ ہیں- پارٹی کے اندرونی جھگڑوں نے بہت نقصان پہنچایا، جہانگیر ترین نے اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی کرائی، وہ واپس آئے تو انہوں نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی-فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی پالیسیوں کو بھی اپنے انٹرویو میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا –

[Article Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments