’’ پیپلز پارٹی نہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی—‘‘ عمران خان کس مشن پر کام کر رہے ہیں؟ مراد سعید نے ایک مرتبہ پھر بلاول کو آڑھے ہاتھوں لے لیا, Urdu Gold News

’’ پیپلز پارٹی نہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی—‘‘ عمران خان کس مشن پر کام کر رہے ہیں؟ مراد سعید نے ایک مرتبہ پھر بلاول کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

’’ پیپلز پارٹی نہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی—‘‘ عمران خان کس مشن پر کام کر رہے ہیں؟ مراد سعید نے ایک مرتبہ پھر بلاول کو آڑھے ہاتھوں لے لیااسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ غریب اورمزدورطبقے کی بحالی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے،پیپلزپارٹی خودکچھ کرتی ہے نہ دوسروں کوکرنے دیتی ہے،ملک سے غریب کاخاتمہ وزیراعظم کامشن ہے-مراد سعید نے کہاکہ بلاول کاچیلنج قبول کرتاہوں اور انہیں خیبرپختونخوا آنےکی دعوت دیتاہوں،میں خودبھی سندھ آؤں گااورہسپتالوں کادورہ کروں گا-

وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ غربت کے لحاظ سے فنڈزمختص ہونے سے سندھ کا 10 فیصدحصہ بڑھا،عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں،بلاول جس حلقے سے منتخب ہوئے وہ ابھی بھی پسماندہ ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے لاڑکانہ میں احساس سینٹرپروگرام کادورہ کیا،وزیراعظم کوروناسے متاثرہ افراد کیلئے ہرجگہ پہنچیں گے،کہاگیاوزیراعظم کادورہ سندھ سیاسی تھا-مراد سعید نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے زخموں پرمرہم نہیں رکھا،احساس کیش پروگرام کے تحت لاکھوں لوگوں کوامدادمل چکی، غریب اورمزدورطبقے کی بحالی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی خودکچھ کرتی ہے نہ دوسروں کوکرنے دیتی ہے،ملک سے غریب کاخاتمہ وزیراعظم کامشن ہے،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستحقین تک امدادپہنچائی-

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ شہریوں کے مسائل حل کرنے پرآپ سیاست شروع کردیتے ہیں،کراچی میں وفاقی نمائندے اپنی مددآپ کے تحت امدادکررہے ہیں،کراچی میں پانی کامسئلہ بناہواہے،ٹڈیوں کے حملے سے سندھ میں چھوٹے کسانوں کانقصان ہورہاہے،سندھ جہاں ٹڈیوں کاحملہ ہوا،وہاں حکومت نے گاڑیاں ہڑپ کرنےکامنصوبہ بنالیا،ایمرجنسی بنیادوں پرٹڈی دل کے تدارک کیلئے اقدامات کیے-انہوں نے کہاکہ ین سی اوسی میں تمام صوبوں کو آن بورڈلیاجاتاہے،بلاول بھٹوکی سیاست صرف بیانات تک محدودہے،لیگی قیادت نے کوئی بہترہسپتال نہیں بنایا،مراد سعید نے کہاکہ بلاول کاچیلنج قبول کرتاہوں اورانہیں خیبرپختونخوا آنےکی دعوت دیتاہوں،میں خودبھی سندھ آؤں گااور ہسپتالوں کادورہ کروں گا،وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت نے راشن دینے کاوعدہ کیالیکن دیاکسی کونہیں،70 سال ملک پرحکومت کرنے والے باہر سے علاج کرارہے ہیں-

[Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments