حکومت کیخلاف ’’مولانا‘‘ ایک بار پھر متحرک-!!! اے پی سی جاری، کون کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟ ناقابل یقین تفصیلات, Urdu Gold News

حکومت کیخلاف ’’مولانا‘‘ ایک بار پھر متحرک-!!! اے پی سی جاری، کون کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟ ناقابل یقین تفصیلات

پشاور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو گئی ہے- بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کانفرنس میں شریک ہیں، حکومت کی سابق اتحادی جماعت کے سربراہ اختر مینگل بھی کانفرنس کاحصہ ہیں،جے یوآئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع، سیکریٹری جنرل آغا محمود شاہ بھی کانفرنس میں شریک ہیں- آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کی ناکامیوں پر بات کی جائے گی، کانفرنس میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک،بلوچستان کے حقوق پر بھی بات چیت ہو گی- کانفرنس میں سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی شریک ہیں، کانفرنس میں اختر مینگل کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی وہ کانفرنس میں شریک ہیں، اختر مینگل مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں- اے پی سی میں بلوچستان کی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے، بلوچستان کے مسائل کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی جے یو آئی بلوچستان کر رہی ہے،اے پی سی میں محمود خان اچکزئی، میر حاصل بزنجو کو بھی دعوت دی گئی تھی تا ہم وہ ابھی تک کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے کانفرنس میں اٹھارہویں ترمیم، صوبائی حکومت بلوچستان کی کارکردگی پر بھی بات چیت ہو گی- بلوچستان کے مسائل پر جے یو آئی کے زیراہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے- اے پی سی میں حکومت کے ناراض اتحادی اختر مینگل بھی شریک ہیں-اسلام آباد میں جے یو آئی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے- جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں- کانفرنس میں بلوچستان کے مسائل پر بات ہو گی- آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے ناراض اتحادی اختر مینگل بھی شریک ہیں-
[Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments