Home / پاکستان / ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے —بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد چینی فوج کا ایساردعمل سامنے آ گیا جسے جان کر پورا بھارت خون کے آنسو رونے لگا
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی  ہے —بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد چینی فوج کا  ایساردعمل   سامنے آ گیا جسے جان کر پورا بھارت خون کے آنسو رونے لگا, Urdu Gold News

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے —بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد چینی فوج کا ایساردعمل سامنے آ گیا جسے جان کر پورا بھارت خون کے آنسو رونے لگا

بیجنگ (ویب ڈیسک) ترجمان پیپلز لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج سیدھے راستے پر آئے اور چینی فوج سے بات کرے، گزشتہ روز ہوئے مذاکرات میں طے پائے معاملات کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی فوجیوں نے اشتعال انگیزی کرنے میں پہل کی- تفصیلات کے مطابق لداخ میں چین اور بھارت کے فوجیوں کے

درمیان ہونے والے تازہ ترین جھڑپوں اور ہلاکتوں کے بعد چینی فوج کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے-پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان چین اور بھارت کے سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات سامنے لے آئے ہیں- کرنل ژہان شوئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان ہوئے مذاکرات میں کچھ معاملات طے پائے تھے- تاہم پھر بھارتی فوجیوں نے اپنا وعدہ توڑتے ہوئے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی اور جان بوجھ کر اشتعال انگیز حملوں کا آغاز کیا -بھارتی فوج کی ان حرکتوں کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور بھارت کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑا- ان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز آ جائے- بھارتی فوج اشتعال انگیز روک کر سرحد پر چینی فوج سے بات چیت کرے اور سیدھے راستے پر آئے- دوسری جانب بھارت کے سرکاری ذرائع اور میڈیا کی جانب سے اب اعتراف کیا جا رہا ہے کہ چینی فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں کم سے کم 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں-ان فوجیوں میں ایک کرنل بھی شامل ہے- جبکہ برطانوی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی فوج کیساتھ لداخ میں ہوئی جھڑپوں کے دوران بھارت کا کافی نقصان ہوا ہے- اس وقت بھارت کے 34 فوجی لاپتہ بھی ہیں- مزید بتایا گیا ہے کہ چین اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان لداخ میں پیر کی شب کو جھڑپیں ہوئیں- اہم بات یہ ہے کہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی- دونوں اطراف کی فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کے ذریعے حملہ کیا-

[Article Source: Hassan Nisar]
Facebook Comments

About admin

Check Also

ایک ایسی داستان جو آپ سن کر حیران رہ جاینگے – –, Urdu Gold News

ایک ایسی داستان جو آپ سن کر حیران رہ جاینگے – –

-!شوہر کا بیوی پر غصہ اور رعب، آپ نے شوہر کا بیویوں کو مارنا اور …