Home / اہم خبریں / جسے کورونا ہونا تھا وہ ہوچکا—!! پاکستان میں کورونا وائرس کا زور کب سے ٹوٹنا شروع ہوگا؟ پروفیسر اسلم نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی – UG News
جسے کورونا ہونا تھا وہ ہوچکا—!! پاکستان میں کورونا وائرس کا زور کب سے ٹوٹنا شروع ہوگا؟ پروفیسر اسلم نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی – UG News, Urdu Gold News

جسے کورونا ہونا تھا وہ ہوچکا—!! پاکستان میں کورونا وائرس کا زور کب سے ٹوٹنا شروع ہوگا؟ پروفیسر اسلم نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی – UG News

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا سے بچانے والے ایکٹیمرا انجکشن کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور ٹرائل کے لیے صوبائی کمیٹی بنا دی، جو نتائج کا جائزہ لے گی- تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایکٹیمرا انجکشن کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور انجکشن کے ٹرائل کےلیے کام شروع کر دیا ہے-

صوبائی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا ہے- مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی انجکشن پر تحقیقاتی ٹرائل کے نتائج کا جائزہ لے گی جبکہ تمام اسپتالوں کےایکٹیمرا انجکشن خریدنے پر پابندی ہو گی، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن منظوری کےبعدانجکشن دیں گے- مراسلے کے مطابق صوبائی کمیٹی برائے تحقیقاتی ٹرائل ٹوسیلیزوماب میں 4ارکان شامل ہیں ، ڈاکٹر جاوید حیات کنوینر ،ڈاکٹرثاقب شریک کنوینرہوں گے جبکہ پروفیسر کامران چیمہ اور ڈاکٹر عرفان بطور رکن کمیٹی میں شامل ہیں- گذشتہ روز کوروناایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ نے کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے اور انجکشن کی عام مارکیٹ میں فروخت پرمکمل پابندی عائد کردی تھی اور اس حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے- مایس او پیز کے مطابق ایکٹیمرا انجکشن صرف ٹرائل کی بنیاد پر مخصوص اسپتالوں میں ہی استعمال ہوگا، ابتدائی طور پرانجکشن500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال کیا جائے گا- ایڈوائزی گروپ ایکٹیمراانجکشن کےاستعمال کےلیےاسپتالوں کی منظوری دےگا ، سرکاری اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال ایکسپرٹ گروپ اور پرائیوٹ اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن دیکھے گا- کوروناایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ نے کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے اور انجکشن کی عام مارکیٹ میں فروخت پرمکمل پابندی عائد کردی اور اس حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے-

ایس او پیز کے مطابق ایکٹیمرا انجکشن صرف ٹرائل کی بنیاد پر مخصوص اسپتالوں میں ہی استعمال ہوگا، ابتدائی طور پرانجکشن500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال کیا جائے گا- ایڈوائزی گروپ ایکٹیمراانجکشن کےاستعمال کےلیےاسپتالوں کی منظوری دےگا ، سرکاری اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال ایکسپرٹ گروپ اور پرائیوٹ اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن دیکھے گا- جبکہ پروفیسر اسلم کا کہنا ہے کہ 15 جولائی سے کورو نا کا زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا-تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کورونا ایڈوائزری گروپ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے خوشخبری سنائی ہے کہ 15 جولائی سے کورونا وائرس کا زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا-نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جسے ہونا تھا ہو گیا-پنجاب کورونا ایڈوائزری گروپ کے وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے نہیں بلکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے سے ختم ہوگا-پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق کوئی ڈاکٹر ایئر ٹائٹ کٹ پہن کر مسلسل 6 گھنٹے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی نہیں دے سکتا-تاہم اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جولائی کے آخر یا اگست میں کورنا کی شدت آئے گی، پیک کے بعد وائرس کا پھیلاؤ کم ہونا شروع ہوجائے گا-

آج احتیاط کرلی، تو مشکل وقت سے بچ جائیں گے، احتیاط نہ کی تو امریکا اور یورپ کی طرح برا وقت آسکتا ہے، ماسک لازمی پہنیں، اس سے وائرس50 فیصد کم پھیلتا ہے-انہوں نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے، لاک ڈاؤن کا مطلب یہ نہیں کورونا وائرس ختم ہوجائے گا، لاک ڈاؤن سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آجاتی ہے– دنیا کے امیر ترین ممالک نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن کے منفی اثرات آتے ہیں- جہاں ایک لاکھ لوگ کورونا سے مرگئے ہیں ان لوگوں نے بھی ایس اوپیز کے تحت لاک ڈاؤن کھول دیا ہے-ایس اوپیز سے وائرس کا پھیلاؤ بہت آہستہ ہوگا- ہمیں پتا ہے دنیا میں ٹرینڈ ہے کہ کورونا پھیلتا ہے، پیک پر جاکر پھر واپس نیچے آتی ہے- پاکستان میں ہم کوشش کررہے ہیں کہ ایس اوپیز پر عمل کیا جائے تاکہ وائرس کم پھیلے اور ہسپتالوں پر زیادہ پریشر نہ پڑے- وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم نے سارے اعدادوشمار کا جائزہ لیا ہے، ہمارے خیال میں پاکستان میں کورونا وائرس کی پیک جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں آئے گی، جس کے بعد وائرس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی- قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بزرگوں کیلئے احتیاط کریں- بزرگوں کیلئے خطرہ ہے، جن کو شوگر ہے، ان کیلئے خطرہ ہے-

[Article Source: Urdu Gold News]
Facebook Comments

About admin

Check Also

لوگ کسی کو 10 روپے دے دیں تو احسان جتاتے نہیں تھکتے مگر چپکے سے 1200 ارب لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے, Urdu Gold News

لوگ کسی کو 10 روپے دے دیں تو احسان جتاتے نہیں تھکتے مگر چپکے سے 1200 ارب لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

نیویارک(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ ریٹیل کمپنی ’ڈیوٹی فری شاپرز‘ (Duty Free Shoppers)کے شریک بانی چارلس شوک …