Breaking News
Home / اسلام / مرغی کا گوشت کبھی بھی اپنے فریج کے اوپر والے حصے میں نہ رکھیں کیونکہ— – UG News
مرغی کا گوشت کبھی بھی اپنے فریج کے اوپر والے حصے میں نہ رکھیں کیونکہ۔۔۔ - Newsbeads

مرغی کا گوشت کبھی بھی اپنے فریج کے اوپر والے حصے میں نہ رکھیں کیونکہ— – UG News

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مرغی کا گوشت دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے- اس کا شمار مقبول ترین گوشت میں ہوتا ہے کیونکہ یہ نسبتاً سستا بھی ہے اور غذائیت سے بھرپور بھی- پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ برائلر یعنی مرغی کا گوشت کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر عام آدمی کی پہنچ میں بھی ہے-

یہ سب باتیں تو بہت اچھی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مرغی کے گوشت سے متعلقہ کچھ پہلو بہت حساس ہیں جن کے معاملے میں سخت احتیاط کی ضرورت بھی ہوتی ہے- اسے صاف کرنے اور پکانےسے لے کر سٹور کرنے تک ہر مرحلے پر خصوصی احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے- اس ضمن میں غذائی امور کی ماہر مینی ساچر کہتی ہیں کہ مرغی کے گوشت کو کبھی بھی فریج کے سب سے اوپر والے حصے میں نہیں رکھنا چاہیے- اس گوشت میں سے رسنے والا مائع دیگر اشیاء تک پہنچ کر ان میں بیکٹیریا منتقل کرسکتا ہے- سب سے بہتر یہ ہے کہ مرغی کے گوشت کوسب سے نیچے والے حصے میں رکھیں تا کہ یہ دیگر اشیاءکو متاثر نہ کر سکے-مینی ساچر مزید کہتی ہیں کہ مرغی کے گوشت کو گھر میں صاف کرنے کی بجائے صاف شدہ گوشت لائیں تو بہتر ہے، یعنی آپ اسے دھوئے بغیر پکا سکیں -اگر اسے دھونا ضروری ہو تو احتیاط کریں کہ قریب کوئی کھانے کی چیز نہ پڑی ہوئی ہو- اسے دھوتے ہوئے پانی کے چھینٹے ادھر اُدھر پڑی اشیاء پر نہ پڑنے دیں کیونکہ گوشت میں موجود بیکٹیریا ان اشیاء میں منتقل ہو کر ہمارے لئے بیماری کا باعث بن سکتے ہیں-
[Article Source: Urdu Gold News]

Facebook Comments

About admin

Check Also

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

نیشنل نیوز! کہتے ہے کہ جس کی نیت جیسی ہو اس کو ویسی ہی نیت …