حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی – UG News, Urdu Gold News

حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی – UG News

حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی

اردو گولڈ نیوز رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی ہے- بیکریز، ملک شاپس، دودھ دہی کی دکانوں، چکن اور میٹ شاپس کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے-

سیکرٹری ہیلتھ کئیر کے مطابق بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی- چکن اور میٹ شاپس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی-

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں بیکریوں اور ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا- نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تا حکم ثانی لاگو رہے گا-لا ہور میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں- کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک سو تیتیس مقدمات درج کیے گئے ہیں-

ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر نو سو تریسٹھ دکانوں کو سیل کیا گیا اور دو ہزار آٹھ سو بتیس دکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی-بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والے افراد کو بھی چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں- بغیر ماسک ڈرائیونگ پر تین ہزار ساٹھ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں-

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1813 نئے کیس، تعداد 38903 ہو گئی- لاہورمیں 1045، ننکانہ 4، قصور22، شیخوپورہ 14،راولپنڈی128، جہلم 12، چکوال1، گوجرانوالہ 36، سیالکوٹ میں31 کیسز رپورٹ ہوئے – نارووال 1، گجرات 11، حافظ آباد 3، منڈی بہاﺅالدین 2، ملتان 143، خانیوال 7، وہاڑی 10، فیصل آباد 148، چنیوٹ25، ٹوبہ 32، جھنگ 1، رحیم یار خان میں 6 کیسز سامنے آئے-

سرگودھا میں 10 ، میانوالی 12، بہاولپور31، ڈی جی خان 27، مظفر گڑھ11، راجن پور 7، لیہ 20، ساہیوال 7، اوکاڑہ اورپاکپتن میں3،3 کیسز سامنے آئے – کورونا وائرس سے 32 مزید اموات، کل تعداد 715 ہو چکی ہیں

[Article Source: BaaghiTV]

Facebook Comments