Breaking News
Home / اہم خبریں / عمران خان چھا گیا—!!!حکومت پاکستان نے کرونا متاثرین علاقوں کے نوجوانوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
عمران خان چھا گیا۔۔۔!!!حکومت پاکستان  نے  کرونا متاثرین  علاقوں  کے نوجوانوں  کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

عمران خان چھا گیا—!!!حکومت پاکستان نے کرونا متاثرین علاقوں کے نوجوانوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ کے حوالے منعقدہ اجلاس میں کہا ہے کہ جن شہروں میں کرونا وائرس زیادہ پھیلا وہاں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں-تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاق اور پنجاب، کے پی کے مجوزہ بجٹ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی،


شبلی فراز، حفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ ،عبد الرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، زلفی بخاری شریک ہوئے-ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر خزانہ پنجاب، وزیر خزانہ کے پی نے بھی شرکت کی-اجلاس کے دوران عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجٹ کے محصولات، اخراجات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی-اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا میں کرونا کی وجہ سے معیشت سے متعلق غیر معمولی حالات ہیں اور آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی غیر معمولی حالات میں پیش کیا جارہا ہے-وزیر اعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی، ترقیاتی اخراجات بڑھائے جائیں اور جن شہروں میں کرونا زیادہ پھیلا وہاں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں-عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نجی شعبے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں-اجلاس کے دوران وزیر اعظم صوبائی حکومتیں کو غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے اور ترقیاتی منصوبوں، صحت کے شعبے کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی-جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتنی بڑی کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترنا مشکل ہے لیکن جن کے ویزے ختم ہوگئے ہمارا سفارتخانہ ترجیحی بنیادوں پر ان کی معاونت کررہا ہے-تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک پر ٹاون ہال اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہماری1.6ملین کمیونٹی ہے اور اتنی بڑی کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترنا مشکل کام ہے-شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستنایوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کی مدد کی ہے اسی لیے اوور سیز پاکستانیوں کے جائز مطالبات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے-وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ نے اس کٹھن گھڑی میں تندہی سے کام کیا ہے، آپ نے 196 پاکستانیوں کےلیے فری ٹکٹس دئیے ہیں جو بہت احسن اقدام ہے-انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے استحکام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، ہماری درآمدات کرونا کی وجہ سے بہت کم ہوچکی ہیں لیکن پھر بھی زرمبادلہ کےحوالے سے ابھی ہمیں توقعات وابستہ ہیں-شاہ محمود کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی بہت بڑی تعداد میں مقیم ہیں، اوورسیز خون پسینہ بہا کر زرمبادلہ بھجوا رہے ہیں، معیشت کو سہارا دیے ہوئے ہیں، کرونا کی وجہ سے بہت سے پاکستانیوں کو واپس بھجوایا جارہا ہے-وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ واپسی کے منتظر پاکستانی یو اے ای میں ہیں، افسوس ہے کہ ان پاکستانیوں کو ہوائی ٹکٹس کی مد میں اضافی چارج کیا جارہا ہے، ان عناصر کی نشاندہی کیجیے جو ٹکٹس کی مد میں اوور چارج کر رہے ہیں-وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جن کے ویزے ختم ہوگئے ہمارا سفارتخانہ ترجیحی بنیاد پر ان کی معاونت کررہا ہے-











[Article Source: Hassan Nisar]

Facebook Comments

About admin

Check Also

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

نیشنل نیوز! کہتے ہے کہ جس کی نیت جیسی ہو اس کو ویسی ہی نیت …