, Urdu Gold News

لینڈ سلائیڈ سے سیکنڈوں میں 8 مکانات سمندر برد ہونے کی ویڈیو وائرل،لوگ اپنا سب کچھ غرق ہوتے دیکھتے رہ گئے – UG News

ذرائع کے مطابق ڈرون سے بنائی گئی یہ ویڈیو 3 جون 2020 کی ہے جس میں تباہ کن منظر دیکھا جاسکتا ہے- اس میں ساحل کا ایک حصہ دھیرے دھیرے کھسک کر سمندر کی جانب بڑھتا ہے اور تھوڑی دیر میں سمندر برد ہوجاتا ہے- اس ویڈیو کو دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے جس میں پھنسے ایک کتے کو ہیلی کاپٹر سے بچایا گیا ہے-

اس پورےعمل میں صرف چند لمحے ہی لگے کہ ایلٹا پر 8 بڑے مکانات اور دیگر تعمیرات تھیں تیزی سے سمندر کی جانب بڑھنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے 800 میٹر وسیع اور 40 میٹر اونچا حصہ سمندر میں جاگرا- تاہم اب تک لوگوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے-

[Article Source: BaaghiTV]

Facebook Comments