Home / اہم خبریں / سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تمام برانچز کا اچانک دورہ، – UG News
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تمام برانچز کا اچانک دورہ، - Baaghi TV

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تمام برانچز کا اچانک دورہ، – UG News

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تمام برانچز کا اچانک دورہ،کرونا سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تمام برانچز کا اچانک دورہ کیا- کرونا سے متعلق صحت کے اصول اپنانے اور ماسک پہننے سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا-انہوں نے دفتر داخلے سے قبل اپنا ٹمپریچر چیک کروایا اور لوگوں کو گیٹ پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا- اس موقع پر آفس سپریٹنڈنٹ کو تمام دفاتر میں ماسک اور سنیٹائزر فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دفتر ی اوقات میں تمام پولیس افسران وملازمان ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں-اس کے علاوہ آنے والے تمام لوگوں کو بھی سنیٹائزر اور ماسک فراہم کریں-انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی صحت مجھے بہت عزیز ہے اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی-

[Article Source: BaaghiTV]
Facebook Comments

About admin

Check Also

قرض چاہےایک روپیہ ہویاایک کروڑ بعدنمازعشاءصرف یہ کام کریں - Life Tips

قرض چاہےایک روپیہ ہویاایک کروڑ بعدنمازعشاءصرف یہ کام کریں – –

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ اپنی ملکیت یعنی اپنے ملک کی سیر …