Breaking News
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ: کون سےکھلاڑیوں کے واجبات ادا کر دئے جائیں گے اور کن کو مزید انتظار کرنا ہو گا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر
پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ: کون سےکھلاڑیوں  کے واجبات ادا کر دئے جائیں  گے اور کن کو مزید انتظار کرنا ہو گا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر

پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ: کون سےکھلاڑیوں کے واجبات ادا کر دئے جائیں گے اور کن کو مزید انتظار کرنا ہو گا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو سے باہر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آئندہ چند روز میں مکمل ادائیگی کر دی جائے گی اور دیگر کو اب تک کے میچز کی رقم ملے گی جبکہ باقی حساب ایونٹ کی تکمیل پر ہو گا-تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی موذی وباءکے باعث پی ایس ایل 5 کو 30 میچز کے بعد15 مارچ کوروک دیا گیا تھا، بقیہ مقابلوں پر ابھی غیریقینی موجود ہے البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انعقاد کیلئے پرعزم ہے جبکہ کھلاڑیوں کو معاوضوں کی70 فیصد ادائیگی ہو چکی اوربقیہ رقم60 دن میں دینا تھی-

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ آئندہ چند روز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کو بقیہ رقم بھی ادا کر دے گا، دونوں ٹیمیں پہلے مرحلے تک ہی محدود رہی تھیں جبکہ دیگر کو جتنے میچز کھیلے ان کی ادائیگی ہو گی اور مکمل حساب ایونٹ ختم ہونے پر فائنل کیا جائے گا-دوسری جانب فرنچائزز 15 فیصد کے ایک نئے ٹیکس سے پریشان ہیں جنہیں پہلے ہی نقصانات کا سامنا ہے-گزشتہ برس 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ریلیف ملا تھا،اب یہ جائزہ لیا جائے گا کہ نیا ٹیکس ان پر لاگو ہوتا بھی ہے یا نہیں، ٹیم مالکان کے گروپ میں اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، پی سی بی سے بھی کہا جائے گا کہ چونکہ یہ ٹیکس ایڈجسٹ ہونے والا ہے لہٰذا فرنچائزز سے نہ لیا جائے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھاوہ اسے لے کرفروخت کرنے کیلئےاپنے گاؤں سے شہر کی طر ف روانہ ہو گیا

نیشنل نیوز! کہتے ہے کہ جس کی نیت جیسی ہو اس کو ویسی ہی نیت …