Breaking News
Home / اہم خبریں / سکول آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزنے پولیس افسران کے لیےجدید خطوط پراستوار” انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ٹریننگ کورس متعارف کروادیا – UG News
سکول آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزنے پولیس افسران کے لیےجدید خطوط پراستوار" انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ٹریننگ کورس متعارف کروادیا - Baaghi TV

سکول آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزنے پولیس افسران کے لیےجدید خطوط پراستوار” انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ٹریننگ کورس متعارف کروادیا – UG News

لاہور:سکول آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزنے پولیس افسران کے لیےجدید خطوط پراستوار” انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ٹریننگ کورس متعارف کروادیا ،اردو گولڈ نیوز کے مطابق سابق آئی جی پنجاب اورپولیس کے شعبے کے ماہراستاد جانے والے سرمدسعید خان نے پولیس افسران کی اعلیٰ طرزپراورجدید تقاضوں کے عین مطابق ایک بہترین ” انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ کورس متعارف کروادیا ہے ، یہ کورس جسے دوسرے الفاظ میں سرٹیفیکیشن انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ بھی کہا جاتا ہے جرائم پر قابو پانے کے لئے ایک مؤثر روک تھام کا طریقہ ہے-

اردو گولڈ نیوز کے مطابق اس حوالے سے سابق آئی جی پنجاب اورپولیس افسران کے مربی ،ٹیوٹراوربہترین استاد کے طورپرمعروف اہم شخصیت سرمد سعید خان نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں اس حوالے سے اپنے نوجوان پولیس افسران کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ یہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا خصوصی کورس ہے جس میں جرائم پر قابو پانے کے لئے ایک اسٹریٹجک پلان ہے جس کے ذریعے کسی جرم کی شناخت ، تجزیہ اور ’مسئلے‘ یا ‘خطرات کو پرکھنے کے لیے جدید علوم اورجدید ٹیکنالوجی سے بھرپورفائدہ اٹھایا جاتا ہے،

اپنے ویڈیوپیغام میں سابق آئی جی پنجاب سرمد سعید خان نے اس کورس کی افادیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ایک ایسا جدید کورس ہے جس کے ذریعے شہروں میں ہونے والے بڑے جرائم اوردہشت گردی کی کارروائیوں‌پرقابو پایا جاسکتا ہے ،

اردو گولڈ نیوز کے مطابق’’ انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ کا سرٹیفکیٹ پروگرام 14 دن پرمشتمل ہے جسے پاکستان کے جغرافیائی ، سیاسی ، معاشرتی اورمعاشی خدوخال کو سامنے رکھ کرترتیب دیا گیا ہے اس کورس سے پولیس افسران ، قانون نافذ کرنے والے اہلکار ، پالیسی ساز ، کرائم رپورٹرز ، طلبہ جو کسی بھی ایسی خدمات میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں فائدہ اٹھا سکتے ہیں‌-

انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ سرٹیفکیٹ میں‌ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس سے پہلے کہ جرم سے قبل اورمابعد کے حالات وواقعات اورحقائق کوسامنے رکھتے ہوئے افسران کی تربیت کی جائے گی ، اس کے علاوہ جرائم کا جدید طریقوں سے تجزیہ ، نشاندہی اور انٹیلیجنس معلومات کو شیئر کرنے کی تعلیم دی جائے گی –

سرمد سعید خان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اس کورس کی تکمیل پرایک سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ، اس کورس کی یہ بھی افادیت ہے کہ اس سے بہترین سے بہترین روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے اورپولیس افسران کو ترقیاں اور عہدوں کی صورت میں‌ ثمرات حاصل ہوں گے ، اس کے علاوہ سپشیل کیڈرایس ایس ایس سے بھی نوازا جائے گا جو کہ ایک اعزاز سے کم نہیں ہوگا

اس کورس کی فیس 20 ہزارروپے ہے اوریہ 14 روزپرمشتمل ہے ، اس کورس میں سابق آئی جی پنجاب سرمد سعید خان سنیئرانسٹرکٹراورچیف کوارڈینیٹرکے طورپرخدمات سرانجام دیں‌گے  ,یہ کورس آن لائین ہوگا جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

[Article Source: BaaghiTV]
Facebook Comments

About admin

Check Also

رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے کیا کہا تھا اور جب عمر امین بیٹنگ کیلئےآیا تو اس سے کیا کہا تھا؟ محمد عامر نےاندر کی بات بتا دی - Viral News Network -VNN

رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے کیا کہا تھا اور جب عمر امین بیٹنگ کیلئےآیا تو اس سے کیا کہا تھا؟ محمد عامر نےاندر کی بات بتا دی – Urdu News

اردو میں پڑھنے کے لئیے نیچے جائیں What did Ricky Ponting say to me when …