Breaking News
Home / اہم خبریں / پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرنے والے آغا وقارکہاں ہے اورکس حال میں ہیں – Urdu News
پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرنے والے آغا وقارکہاں ہے اورکس حال میں ہیں - Viral News Network -VNN

پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرنے والے آغا وقارکہاں ہے اورکس حال میں ہیں – Urdu News

این این ایس نیوز !پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پانی سے گاڑی چلانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کرنے والے خود ساختہ انجینئر آغاز وقار ان دنوں نہایت مفلوک الحاک اور مقروض ہیں اور پانی والی گاڑی کی طرح ان کی سرکاری نوکری بھی نہیں چل پا رہی
پولیس ذرائع کے مطابق آغا وقار احمد پٹھان ان دنوں سکھر پولیس رینج میں گریڈ 16 کے ملازم ہیں اور ایس ایس پی خیرپور کے دفتر میں اسٹینوگرافر کے طور پر حال ہی میں عدالتی چارہ جوئی کے بعد اپنی تقرری کرانے میں کامیاب ہوئے تھے-
خیر پور میں ملازمت جوائن کرتے ہی انہوں نے ایس ایس پی خیرپور شبیر سیٹھر کو طبی بنیادوں پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی-
ایس ایس پی کے مطابق ان کے سمجھانے بجھانے کے باوجود وہ اصرار کرتے رہے جس پر انہوں نے ریٹائرمنٹ کی درخواست اپنی سفارش کے ساتھ سکھر پولیس رینج میں بھیج دی جس پر ڈی آئی جی سکھر خادم حسین رند نے طبی بنیادوں پر آغا وقار احمد پٹھان ریٹائرمنٹ کی درخواست منظو کرلی اور پچیس اپریل کو انہیں ایس ایس پی خیرپور کے دفتر سے ہٹا کرسید پرویز احمد شاہ کو نیا اسٹینوگرافر تعینات کردیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق آغا وقار پٹھان کی طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کیلئے سکھر پولیس رینج نے محکمانہ کاروائی شروع کردی ہے-
سندھ کے شہر خیرپور سے تعلق رکھنے والے آغا وقار پٹھان نے اگست 2012 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی سرپرستی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرکے خوب شہرت حاصل کی تھی
انہوں نے سید خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے پانی سے گاڑی چلانے کا مبینہ مظاہرہ بھی کیا تھا اور اس وقت کی پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت سے اس منصوبے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی تھی-
اس کوشش پر پاکستان کے علاوہ مختلف ملکوں میں بھی تبصرے ہوئے تھے تاہم آغا وقار کا پانی سے گاڑی چلانے کا منصوبہ مضحکہ خیز انداز میں ناکام ہوا تھا-
انہی دنوں آغا وقار کی 2010 میں کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتاری کی خبریں اور پولیس کے کرائم ریکارڈ آفس کی تصاویر سامنے آنے پر پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی تھی
خاندانی ذرائع کے مطابق منصوبہ ناکام ہونے کے بعد سے آغا وقار پٹھان شدید مالی مشکلات کا شکار تھے، قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی رقم سے وہ قرض چکانے کا ارادہ رکھتے ہیں

Facebook Comments

About admin

Check Also

نوجوان نے دو لڑکیوں کے ساتھ ایک وقت میں شادی کرلی۔ - Viral News Network -VNN

نوجوان نے دو لڑکیوں کے ساتھ ایک وقت میں شادی کرلی- – Urdu News

اردو میں پڑھنے کے لئیے نیچے جائیں The young man married two girls at the …