Breaking News
Home / فلمی دنیا / سرکاری ٹی وی کا سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے ساتھ شرمناک سلوک—ایسا ہاتھ ہو گیا کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے – Urdu News
سرکاری ٹی وی کا سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے ساتھ شرمناک سلوک۔۔۔ایسا ہاتھ ہو گیا کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے - Viral News Network -VNN

سرکاری ٹی وی کا سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے ساتھ شرمناک سلوک—ایسا ہاتھ ہو گیا کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے – Urdu News

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی سینئراداکارہ سیمی راحیل پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ پرشدید برہم ہو گئیں – پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے سیمی راحیل کو ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر انہوں نےشدید غم وغصےکا اظہار کیا ہے-
.سیمی راحیل نے یوم آزادی کی مناسب سے پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں ان کے ساتھ سلمان شاہد بھی موجود تھے اور یہ پروگرام پی ٹی وی ورلڈ سے نشر ہوا تھا- سیمی راحیل نے انسٹاگرام پر چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” یہ چیک اس چیز کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے”-
اسی سلسلے میں سیمی راحیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ پی ٹی وی پر کام کیوں نہیں کرتے؟ پی ٹی وی پرائیویٹ چینلزکے مقابلے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ کیا ایسا سلوک ہوتا ہے اس کا اندازہ یہ چیک دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے-
سیمی راحیل نے مزید کہا کہ جو ان کے من پسند لوگ ہوتے ہیں انہیں پیسے بھی زیادہ ملتے ہیں اور ایوارڈ بھی، ریما اور میرا کو تو لاکھوں روپے دئے جاتے ہیں لیکن سینئر فنکاروں کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے-

Facebook Comments

About admin

Check Also

خوبصورتی بلاگر ماریہ خوبصورت ڈانس ویڈیو دلہن کی طرح حیرت زدہ ہر ایک - Viral News Network -VNN

خوبصورتی بلاگر ماریہ خوبصورت ڈانس ویڈیو دلہن کی طرح حیرت زدہ ہر ایک – Urdu News

اردو میں پڑھنے کے لئیے نیچے جائیں Beauty blogger Maria’s beautiful dance video surprised everyone …