این این ایس نیوز! برطانیہ میں ایک مزدور کر 400سال قدیم گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے بلایاگیا- جب مزدور گھر کے بالائی کمرے میں پہنچا تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے- ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کمرے کی چھت پر 10سے زائد دیو قامت چھتے موجود تھے جن میں سے 2میں ہزاروں بھڑ موجود تھے- مزدور نے فوری طور پر مدد کے لیے پیسٹ کنٹرول کو بلالیا-
مزدور کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیسٹ کنٹرولر شین جونز آ کر ان چھتوں کی پیمائش کرتا ہے اور حیران کن طور پر ان میں سے اکثر کا سائز3فٹ سے زیادہ تھا- شین جونز کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں حشرات کے اتنے بڑے سائز کے چھتے نہیں دیکھے-یہ آپس میں بھی جڑے ہوئے ہیں چنانچہ انہیں توڑے بغیر کمرے سے باہر لیجانا ممکن نہیں ہو گا-“

چارسوسال پرانے گھر میں سےکھدائی کے دوران کیا نکلا – Urdu News
Facebook Comments