Breaking News
Home / اہم خبریں / صدارتی انتخابات :امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی – –
Android App

صدارتی انتخابات :امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی – –

امریکی صدارتی انتخابات : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری -تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات ، ٹرمپ اور جوبائیڈن کے حوالے سے امریکی سینٹیر برنی سینڈر کی طرف سے ایک پیش سچ ثابت ہو گئی – نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نےتقریباً 10 روز قبل ایک پروگرام میں پیش گوئی کی تھی کہ موجودہ انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ڈالے گئے لاکھوں ووٹوں کی گنتی کے لیے وقت درکار ہوگا-ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس زیادہ تر ووٹ ڈاک کے ذریعے کاسٹ کریں گے جبکہ ریپبلکنز ووٹنگ کیلئے پولنگ بوتھ آئیں گے-دوران پروگرام سینیٹر برنی سینڈر نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ الیکشن کی رات 10 بجےایسا لگے گا کہ ٹرمپ وسکونسن، پنسلوانیا اور مشی گن میں جیت رہے ہیں جس کے بعد وہ اچانک ٹی وی پر نمودار ہوکر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کریں گے-لیکن جب دوسرے دن ڈاک کے ذریعے آئے ووٹ گنے جائیں گے تو پتا چلے گا کہ بائیڈن جیت گئے جس پر ٹرمپ شور مچائیں گے کہ دیکھا میں نے کہا تھا نا کہ دھاندلی ہوئی ہے-انہوں نے کہا کہ مختلف گروہوں نے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اچانک سب چیزیں رک گئی، یہ دھاندلی ہے-دوسری طرف اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں-امریکی صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں-

Facebook Comments

About admin

Check Also

رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے کیا کہا تھا اور جب عمر امین بیٹنگ کیلئےآیا تو اس سے کیا کہا تھا؟ محمد عامر نےاندر کی بات بتا دی - Viral News Network -VNN

رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے کیا کہا تھا اور جب عمر امین بیٹنگ کیلئےآیا تو اس سے کیا کہا تھا؟ محمد عامر نےاندر کی بات بتا دی – Urdu News

اردو میں پڑھنے کے لئیے نیچے جائیں What did Ricky Ponting say to me when …