Breaking News
Home / اہم خبریں / ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا 13سینئر رہنما پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار – –
Android App

ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا 13سینئر رہنما پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار – –

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 13 رکن اسمبلی پارٹی سے علیحد گی اختیارکر سکتے ہیں-ان میں 4 رکن قومی اسمبلی ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا کہنومبر کے پہلے ہفتے میں بڑے گروپ سامنے آئیں گے-یہ سلسلہ اب شروع ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں لیگی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی-کیا اڑھائی سال پہلے حلقے کے مسائل نہیں تھے-کیا اس سے پہلے حلقے میں کوئی مسائل نہیں تھے،سارے مسئلے اب ہی سامنے آنے تھے-ن لیگ کے اندر کئی ایسے ارکان اسمبلی موجود ہیں جو سوچتے ہیں کہ ہم کسی صورت اداروں سے اختلاف نہیں کریں گے-وہ پاکستانکے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،یہی وجہ ہے کہ وہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں-ابھی وزیراعلیٰ سے ایک لیگی ایم پی اے نے ملاقات کی ہے لیکن آئندہ دنوں میں 13مزید ارکان اسمبلی سامنے آئیں گے جن میں 4 رکن قومی اسمبلی بھی ہیں-ان کی ملاقات ہو چکی ہے لیکن سامنے نہیں آئے-13 لیگی رہنمائوں میں ایک وہ بھی رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے سابق دور میں اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا تھا-میرے پاس تمام لیگی رہنمائوں کے نام بھی ہیں-یہ تمام بہت اہم لیگی رہنما ہیں -ن لیگ کو اٹک سے ایکبڑی خبر ملے گی،جنوبی پنجاب اور پاکپتن سے بھی ایسی خبر آئے گی جس سے ن لیگ کو دھچکا لگے گا-واضح رہے کہ ن لیگ کے کئی ایم پی ایز بھی تسلسل کیساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، جس پر پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جار ی کررکھا ہے –

Facebook Comments

About admin

Check Also

اداکار علی عباس اور رمشا خان تصاویر ندا یاسر مارننگ شو سے

اداکار علی عباس اور رمشا خان تصاویر ندا یاسر مارننگ شو سے – Urdu News

اردو میں پڑھنے کے لئیے نیچے جائیں Actors Ali Abbas and Rimsha Khan photos from …