Breaking News
Home / اہم خبریں / سدرہ بتول تین سال کہاں غائب تھیں؟ اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کوبتادیا،حیران کن انکشافات – –
Android App

سدرہ بتول تین سال کہاں غائب تھیں؟ اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کوبتادیا،حیران کن انکشافات – –

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ بتول کی تین سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں مداحوں کو بتا دیا کہ وہ تین سال کہاں غائب تھیں- میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سدرہ بتول نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوںنے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشیاختیار کرلی تھی، میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اُن کی دو بیٹیاں ہیں-سدرہ بتول نے بتایا کہ اُن کی بڑی بیٹی 31 اکتوبر کو تین سال کی ہوئی ہے جبکہ اُن کی چھوٹی بیٹی گیارہ ماہ کی ہے- انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی آسان نہیں ہے لیکن اچھی گزر رہی ہے-اپنے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے سدرہنے بتایا کہ اُن کی شادی صرف 40 دن کے اندر ہوئی تھی، اداکارہ نے کہا کہ ’میری نند سے بہتاچھی دوستی تھی، انہوں نے مجھے بہن کے ساتھ دیکھا تھا پھر دونوں گھرانوں کی جانب سے رضامندی کے بعد شادی طے ہوئی- ‘شوبز سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ خود چاہتی تھیں کہ شادی کے بعد فیملی کو وقت دوں، میری پہلی چوائس ہمیشہ سے فیملی رہی ہے، بہت اچھے پروجیکٹس بھی ملے لیکن فیملی کو ترجیح دی-ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ گھریلو زندگی میں کافی صبر سے کام لینا پڑتا ہے، اگر آپ خود اچھے رہیں تو سب اچھے ہوتے ہیں-انہوں نے کہا کہ ابھی اُن کے کافی پروجیکٹس ایسے ہیں جو شادی سے پہلے کے تھے وہ مکمل نہیں ہوسکے، ایک پروجیکٹ ابھی مکمل کروایا ہےجبکہ دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کررہی ہیں-

Facebook Comments

About admin

Check Also

اس کی بیٹیوں کے ساتھ امبر خان کی خوبصورت تصاویر - Viral News Network -VNN

اس کی بیٹیوں کے ساتھ امبر خان کی خوبصورت تصاویر – Urdu News

اردو میں پڑھنے کے لئیے نیچے جائیں Beautiful pictures of Amber Khan with her daughters …