Breaking News
Home / اہم خبریں / جوبائیڈن جیتے یا ٹرمپ — شکست ڈالر کو ہو گی امریکی صدارتی انتخابات کے بعد ڈالر کی قیمت کتنی گر جائے گی؟ماہرین کی تہلکہ خیز پیش گوئی-
085 1

جوبائیڈن جیتے یا ٹرمپ — شکست ڈالر کو ہو گی امریکی صدارتی انتخابات کے بعد ڈالر کی قیمت کتنی گر جائے گی؟ماہرین کی تہلکہ خیز پیش گوئی-

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے آئی جی سندھ کے مبینہ اغواء اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہ آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گےاور پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے کو اٹھائیں گے -عمران خان ایک ”سوغات” ہے اور جو اس سوغات کو لیکر آئے جتنی جلدی ہو سکے اس کی جان چھڑالیں ورنہ مسائل بڑھتے جائیں گے -یہاں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر ابھی تک رپورٹ نہ آنا تشویش کی بات ہے -اپنے آئندہ خطاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ دیکھئے جببھی موقع ملا وہ خطاب کریں گے ،ایاز صادق کے قومی اسمبلی کے فلور پر دیئے گئے بیان سے متعلق سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اس پر اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں اور ان کا وہی موقف ہے جو پہلے تھا جبکہ فواد چودھری نے جو کہا کہ اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے -ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سوغات ہے جتنی جلدی ممکن ہو سکے اسے واپس لے لیں کیونکہ ان کے آنے سے مسائل بڑھیں ہیں اور اس سوغات کو واپس نہ لینے سے مسائل مزید بڑھتے جائیں گے ،اور اس شخص نے پورے پاکستان میں تباہی پھیر دی ہے جوکہ سب کو نظر آتی ہے اور یہ ان کو بھی نظر آنی چاہیے جو اسے لیکر آئے ہیں-ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ معاملے پر رپورٹ قوم کے سامنے نہ آنا تشویشناک ہے،اس معاملے کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے قومی کے سامنے رکھیں گے -اس موقع پر نواز شریف میڈیا سے شکوہ کیا کہ صحافی ان سے بات تو لیتے ہیں لیکن ان کو چلائیں گے کہاں-کیونکہ پاکستان میں ان کا خطاب دکھانے پر پابندی ہے –

Facebook Comments

About admin

Check Also

اداکار علی عباس اور رمشا خان تصاویر ندا یاسر مارننگ شو سے

اداکار علی عباس اور رمشا خان تصاویر ندا یاسر مارننگ شو سے – Urdu News

اردو میں پڑھنے کے لئیے نیچے جائیں Actors Ali Abbas and Rimsha Khan photos from …