Breaking News
Home / اہم خبریں / اللہ پاک کا شاہکار ، یہ کیڑا معمولی چپل سے تو کیا ٹنوں وزنی گاڑی چڑھانے سے بھی نہیں مرے گا، وجہ کیا ہے ؟ جانیں – –
اللہ پاک کا شاہکار ، یہ کیڑا معمولی چپل سے تو کیا ٹنوں وزنی گاڑی چڑھانے سے بھی نہیں مرے گا، وجہ کیا ہے ؟ جانیں - Life Tips

اللہ پاک کا شاہکار ، یہ کیڑا معمولی چپل سے تو کیا ٹنوں وزنی گاڑی چڑھانے سے بھی نہیں مرے گا، وجہ کیا ہے ؟ جانیں – –

اس کائنات میں اللہ تعالیٰ کی بنائی بہت ساری مخلوق ہے جن میں سے کافی تک تو ہمارے سائنسدان پہنچ چکے مگر ابھی بھی بہت ساری تخلیق انسانی پہنچ سے دور ہیں-حال ہی میں سائنسدانوں کے ہاتھ اللہ تعالیٰ کا شاہکار ایک ایسی مخلوق لگی ہے کہ جسے آسانی سے مارا نہیں جا سکتا-یہ کوئی بڑی دیوہیکل چیز نہیں ہے بلکہ ایک معمولی سا کیڑا ہے- ہمارے سامنے اگر کوئی ایسا کیڑا آ جائے جس سے ہمیں خوف یا کراہت محسوس ہو تو پہلے ہی لمحے ہمارا ہاتھ چپل یا جھاڑو کی طرف جاتا ہے کہ اسے فوراً مار ڈالیں-مگر خیال رہے کہ دنیا میں ایک کیڑا ایسا بھی ہے کہ جس کے سامنے آپ کی چپل،جھاڑو یا ڈنڈا بالکل بھی کام نہیں آئے گا-تو اور کسی بھاری چیز کے بارے میں کیا خیال ہے؟ گاڑی چڑھا دینا کیسا رہے گا؟مگر جان لیجیے کہ ’ڈایابولیکل آئرن کلیڈ بیٹل‘ ایسا سخت جان کیڑا ہے جو آپ کی گاڑی کے ٹائر کے نیچے سے بھی آپ کا منھ چِڑاتا ہوا باہر نکل سکتا ہے- یہ انتہائی مضبوط بکتربند کیڑا اپنے وزن سے 39 ہزار گنا زیادہ وزن برداشت کر سکتا ہے -ڈایابولیکل آئرن کلیڈ کا مطلب بھیانک آہنی بکتر بند ہے اور واقعی یہ کیڑا اس نام کا حقدار ہے-یہ عموماً امریکہ اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے جہاں یہ درختوں کے تنوں یا چٹانوں کے نیچے رہتا ہے-انسانوں نے آج تک جن بھی حشرات کا پتہ چلایا ہے، ان میں سب سے زیادہ مضبوط بیرونی خول رکھنے والے کیڑوں میں یہ بیٹل شامل ہے- اس کی سختی کا اندازہ کیڑے اکٹھے کرنے والے لوگوں کو اس وقت ہواجب وہ اس کے نمونوں کو بورڈ پر سٹیل کی عام سوئی سے لگانے کی کوشش کرتے-نتیجہ یہ نکلتا کہ سوئی ہی م ±ڑ کر ٹوٹ جایا کرتی مگر کیڑا وہیں کا وہیں رہتا، اور پھر اسے بورڈ پر لگانے کے لیے ڈرل مشین کا استعمال کرنا پڑتا-بیٹل پہلے اڑ سکتے تھے مگر ارتقائی عمل کی وجہ سے ان کی اڑنے کی صلاحیت ختم ہوگئی، چنانچہ انھوں نے خود کو بچانے کے لیے یہ سخت ڈھال پیدا کرلی تاکہ بھوکے پرندے انھیں چونچ مار اپنی غذا نہ بنا لیں-

Facebook Comments

About admin

Check Also

کنوارے موج منالیں سونے کی قیمت میں 1500 نہیں 2500 نہیں 3000 نہیں۔۔ بلکہ اتنی زیادہ کمی ہوگئی آپ ابھی لینے بھاگیں گے - Viral News Network -VNN

کنوارے موج منالیں سونے کی قیمت میں 1500 نہیں 2500 نہیں 3000 نہیں– بلکہ اتنی زیادہ کمی ہوگئی آپ ابھی لینے بھاگیں گے – Urdu News

اردو میں پڑھنے کے لئیے نیچے جائیں The price of gold is 1500, not 2500, …